Latest News

مدرسوں کی جانچ کرائی جائے ، ملے گا ہتھیاروں کا ذخیرہ، سادھوی پراچی نے کی ایمرجنسی لگانے کی بات، کہا- پی ایم کو سونپیں گے خط

مدرسوں کی جانچ کرائی جائے ، ملے گا ہتھیاروں کا ذخیرہ، سادھوی پراچی نے کی ایمرجنسی لگانے کی بات، کہا- پی ایم کو سونپیں گے خط

باغپت :  وشو ہندو پریشد کی رکن سادھوی پراچی آریہ نے مدرسوں کی جانچ کرنے کی بات کہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر وزیراعظم مودی مدرسوں کی جانچ کرائیں تو وہاں اسلحوں کا ذخیرہ مل سکتا ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ وہ وزیراعظم مودی کو خط بھیج کر مدرسوں کی جانچ اور سناتن دھرم کی حفاظت کے لیے ملک میں ایمرجنسی لگانے کی مانگ کرے گی۔ ان کے اس بیان کا ایک ویڈیو بھی سامنے آیا ہے۔
سادھوی پراچی نے کیا ایمرجنسی کا ذکر
سادھوی پراچی دہلی - سہارنپور شاہراہ پر منعقد ایک میٹنگ میں پہنچیں۔ یہاں پر انہوں نے دہلی میں ہوئے دھماکے کو لے کر بات کی اور کہا کہ جب اندرا گاندھی نے اپنی حکومت بچانے کے لیے ملک میں ایمرجنسی لگائی تھی، تو سناتن دھرم کی حفاظت کے لیے بھی ایسا قدم اٹھایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے پنکچر درست کرنے والے یا ریڑھی لگانے والے لوگ ایسے معاملات میں سامنے آتے تھے، لیکن اب ڈاکٹر تک اس میں جڑتے دکھ رہے ہیں۔ انہوں نے مجرموں کے خلاف سخت کارروائی کی مانگ کی۔
بچوں کو پانی کی بوتل میں پیشاب پلائے جانے پر بولیں سادھوی پراچی
ڈھیکولی گاؤں کے ابتدائی اسکول میں بچوں کو پانی کی بوتل میں پیشاب پلائے جانے کے واقعے کا ذکر کرتے ہوئے سادھوی پراچی نے کہا کہ اس معاملے کی پوری جانچ کی جائے اور تمام ملزموں کو گرفتار کیا جائے۔ سادھوی پراچی نے الزام لگایا کہ چھوٹے چھوٹے بچوں کو بھی سناتن دھرم کے خلاف کھڑا کیا جا رہا ہے اور اس میں مدرسوں کا کردار سب سے زیادہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسجدوں میں بیٹھ کر کچھ مولانا نوجوانوں کی سوچ بدلتے ہیں اور انہیں غلط راستے پر لے جاتے ہیں۔ ایسے لوگوں پر سخت کارروائی ضروری ہے۔
 



Comments


Scroll to Top