پٹنہ: بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار نے پیر کو راج بھون میں گورنر عارف محمد خان سے ملاقات کر 17ویں اسمبلی کو تحلیل کرنے کی سفارش پیش کی مسٹر نتیش کمار کی صدارت میں قبل از دوپہر منعقدہ کابینہ کے اجلاس میں 17ویں اسمبلی کو تحلیل کرنے کی سفارش سے متعلق تجویز منظور کی گئی وزیراعلیٰ نے کابینہ کے تمام اراکین کو پانچ سالہ مدت کار میں تعاون دینے کے لیے شکریہ ادا کیا۔ بعد ازاں مسٹر کمار نے گورنر سے ملاقات کر بہار اسمبلی تحلیل کرنے کے سلسلے میں کابینہ کی سفارش سے متعلق خط انہیں حوالے کیا۔
قابل ذکر ہے کہ بہار اسمبلی انتخابات کے نتائج کے اعلان کے دو دن بعد، ریاست کے چیف الیکشن آفیسر ونود سنگھ گنجیال نے اتوار کو پٹنہ میں راج بھون میں مسٹر خان کو ریاستی اسمبلی کے 243 نومنتخب اراکین کی فہرست پیش کی تھی۔ اس کانوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔