Latest News

انسپائرڈ گیمبٹ 2026 سے امریکہ- پاکستان دفاعی تعلقات مضبوط ہوئے،  پھر قریب آ رہے واشنگٹن اور اسلام آباد

انسپائرڈ گیمبٹ 2026 سے امریکہ- پاکستان دفاعی تعلقات مضبوط ہوئے،  پھر قریب آ رہے واشنگٹن اور اسلام آباد

اسلام آباد: امریکی اور پاکستانی فوجیوں نے مشق 'انسپائرڈ گیمبٹ 2026 ' کے تحت پبی میں واقع قومی انسداد دہشت گردی مرکز میں مشترکہ تربیتی مشق کا اختتام کیا ہے ۔ ہفتے کے روز ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق، امریکی سینٹرل کمانڈ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ امریکہ اور پاکستان کے درمیان اس نوعیت کی تربیتی مشقیں دونوں ممالک کے طویل عرصے سے قائم دفاعی تعلقات کو مضبوط بناتی ہیں۔
بیان میں کہا گیا کہ اس ہفتے مکمل ہونے والی یہ مشق ' مشترکہ پیدل فوج کی مہارتوں اور حکمت عملیوں  اور انسداد دہشت گردی کارروائیوں پر مرکوز تھی۔ رپورٹ کے مطابق آٹھ سے سولہ جنوری تک جاری رہنے والی یہ دو ہفتوں کی مشق دونوں دفاعی اداروں کے درمیان دوبارہ بڑھتے ہوئے رابطوں کے وسیع تر اشاروں کے تناظر میں منعقد ہوئی۔
اس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان باہمی فوجی تعلقات مضبوط ہوتے دکھائی دے رہے ہیں، جس کا ثبوت نئے سرے سے شروع ہونے والی مشترکہ تربیت، بڑے دفاعی معاہدوں اور صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی جانب سے پاکستان کی عسکری قیادت کے لیے غیر معمولی طور پر مثبت بیانات سے ملتا ہے۔
 



Comments


Scroll to Top