واشنگٹن: دنیا بھر میں ہندوستانی سفارت خانوں نے ملک کے قومی گیت 'ون دے ماترم' کی 150 ویں سالگرہ پر اجتماعی گائیکی، ثقافتی پروگراموں اور کمیونٹی تقریبات کے ذریعے بیرونِ ملک ہندوستانیوں میں اتحاد اور قومی فخر کے جذبات کی عکاسی کی۔ بنکیم چندر چٹرجی نے 1875 میں اس گیت کی تخلیق کی، ون دے ماترم کو سب سے پہلے ان کے ناول آنندمٹھ میں شامل کیا گیا اور بعد میں یہ ہندوستان کی آزادی کی تحریک کے دوران ایک نعرہ بن گیا۔ وزیراعظم نریندر مودی نے جمعہ کو اس کی 150 ویں سالگرہ کے موقع پر سال بھر جاری رہنے والے یادگاری پروگرام کا افتتاح کیا۔

واشنگٹن میں واقع ہندوستانی سفارت خانے نے ہفتہ کو ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ سات نومبر کو ہندوستانی طلبا ء نے اجتماعی گائیکی کے ذریعے اس سنگِ میل کو منایا۔ اوٹاوا میں، ہائی کمشنر دنیش کے پٹنائیک نے ہندوستانی کمیونٹی کے اراکین اور ہائی کمیشن کے افسران کے ساتھ ون دے ماترم کی قیادت کی۔ اس پروگرام میں اوڈسی رقص کا مظاہرہ بھی شامل تھا۔ مشن نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں کہا، اس امرِ ستتی ( گیت ) کا احترام کرتے ہوئے، ہم ایک خوداعتماد، خودکفیل اور دوبارہ عروج پذیر ترقی یافتہ ہندوستان2047 کے لیے اپنے عزم کی تصدیق کرتے ہیں۔ دوحہ میں، سفیر وِپل نے ایک پروگرام میں قومی نغمے کی اجتماعی گائیکی کی قیادت کی، جسے سفارت خانے نے قوم کو جوڑنے والے حب الوطنی اور اتحاد کے جذبے کے احترام کے طور پر بیان کیا۔
Commemorating 150 Years of Vande Mataram! 🇮🇳 A proud and patriotic moment for all!
The Embassy team, led by Amb @AmbSaurabhKumar, joined in singing the National Song, Vande Mataram — a timeless tribute to the indomitable spirit of patriotism and unity that binds our great… pic.twitter.com/tb0XDW8Gql
— India in Belgium & Luxembourg (@IndEmbassyBru) November 7, 2025
ریاض میں، سفیر سہیل اعجاز خان نے ہندوستانی کمیونٹی کے ساتھ ون دے ماترم میں حصہ لیا اور کہا کہ انہیں مادری وطن کے جذبے کو محسوس کرنے پر فخر ہے۔ کینبرا میں واقع ہندوستانی ہائی کمیشن نے پرتھ میں ایک کمیونٹی اجتماع کا انعقاد کیا، جہاں ہائی کمشنر ڈی پی سنگھ نے قومی نغمے کی قیادت کی۔ مشن نے سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا، اس اجتماعی گائیکی میں آئی اے ایس وی ترویینی پر سوار تینوں فوجوں کی مہم 'سمندر پردکشینہ' کی تمام خواتین رکن بھی شامل تھیں - جو سمندر کے پار ہندوستان کے جذبے، اتحاد اور خواتین کی طاقت کے احترام کی علامت ہے۔ لندن میں، ہائی کمیشن کے افسران نے قومی نغمہ گاکر اسے مادری وطن کے لیے احترام قرار دیا، جو ہندوستان کے لیے اتحاد، فخر اور محبت کو تحریک دیتا رہتا ہے۔

اسی طرح نیپال، پیرو، چلی، ارجنٹینا، کولمبیا، دبئی، سنگاپور اور جنوبی افریقہ سمیت کئی دیگر ممالک کے ہندوستانی مشنوں نے بھی قومی نغمے کی 150 ویں سالگرہ کے موقع پر گائیکی اور کمیونٹی پروگراموں کا انعقاد کیا۔ ہندوستان کی آئینی اسمبلی نے 24 جنوری 1950 کو سرکاری طور پر ون دے ماترم کو قومی نغمہ کے طور پر اپنایا۔
وزیراعظم مودی نے جمعہ کو اپنے خطاب میں کہا کہ ون دے ماترم ہمیں ہمارے تاریخ سے جوڑتا ہے اور ہمارے مستقبل کو نیا حوصلہ دیتا ہے۔ اس نغمے کو ہر دور میں متعلقہ بتاتے ہوئے مودی نے آپریشن سندور کا واضح حوالہ دیتے ہوئے کہا، جب دشمن نے دہشت گردی کا استعمال کرکے ہماری سلامتی اور عزت پر حملہ کرنے کی ہمت کی، تو دنیا نے دیکھا کہ ہندوستان درگا کا روپ دھارنا جانتا ہے۔