National News

کینٹکی میں ہونے والے ہولناک حادثے کے بعد کمپنی نے لیا بڑا فیصلہ ایم ڈی-11 جہازوں کے بیڑے کو کیا گراونڈ

کینٹکی میں ہونے والے ہولناک حادثے کے بعد کمپنی نے لیا بڑا فیصلہ ایم ڈی-11 جہازوں کے بیڑے کو کیا گراونڈ

انٹر نیشنل ڈیسک: گزشتہ دنوں کینٹکی میںیو پی ایس ورلڈپورٹ پر ہونے والے ہولناک حادثے کے بعد احتیاطی طور پر یو پی ایس اور فیڈیکس نے اپنے میکڈونل ڈگلس ایم ڈی-11 جہازوں کے بیڑے کو گراونڈ کر دیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ گزشتہ منگل کو UPS حب پر ہوئے حادثے میں ہونولولو جا رہے MD-11 کارگو جہاز کے تین پائلٹس سمیت 14 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ دونوں کمپنیوں نے کہا کہ انہوں نے جہاز کے بنانے والے کی سفارش پر یہ فیصلہ کیا تاکہ مکمل حفاظتی جائزہ لیا جا سکے۔ MD-11 جہاز UPS کے ایئر لائن بیڑے کا تقریباً 9 فیصد اور FedEx بیڑے کا 4 فیصد حصہ بناتے ہیں۔
نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ (NTSB) کے مطابق، گزشتہ منگل کو جب جہاز ابھی ٹیک آف ہی کر رہا تھا تو کاک پٹ میں ایک الارم بجا اور اگلے 25 سیکنڈ کے دوران پائلٹس نے جہاز کو کنٹرول کرنے کی بھرپور کوشش کی، مگر یہ ناکام رہا اور حادثے کا شکار ہو گیا، جس کے نتیجے میں کل افراد کی دردناک موت واقع ہوئی۔



Comments


Scroll to Top