National News

متحدہ عرب امارات کے ریسٹورنٹ میں دھماکہ،  بھارتی شہری سمیت 2 ہلاک،120 زخمی

متحدہ عرب امارات کے ریسٹورنٹ میں دھماکہ،  بھارتی شہری سمیت 2 ہلاک،120 زخمی

دبئی: متحدہ عرب امارات(یو اے ای) کے دارالحکومت ابوظہبی میں رواں ہفتے کے شروع میں ایک ریسٹورنٹ میں گیس سلنڈر پھٹنے سے ایک ہندوستانی اور ایک پاکستانی شہری ہلاک ہوگیا۔ یہ اطلاع ایک میڈیا رپورٹ میں سامنے آئی ہے۔اس دھماکے میں 120 افراد زخمی بھی ہوئے جن میں سے 106 ہندوستانی شہری تھے۔ روزنامہ خلیج ٹائمز نے بدھ کو رپورٹ کیا کہ دھماکہ پیر کی سہ پہر ابوظہبی کے ایک ریسٹورنٹ میں ہوا، جس میں کل 120 افراد زخمی ہوئے۔ہلاک ہونے والوں میں ایک ہندوستانی اور ایک پاکستانی شہری بھی شامل ہے۔
 اخبار نے رپورٹ کیا کہ متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی میں ایک ریسٹورنٹ میں گیس سلنڈر پھٹنے سے ایک ہندوستانی اور ایک پاکستانی شہری سمیت دو افراد ہلاک اور 106 ہندوستانیوں سمیت 120 افراد زخمی ہوگئے۔ ابوظہبی میں ہندوستانی سفارت خانے نے بھی دھماکے میں ایک ہندوستانی شہری کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔
 



Comments


Scroll to Top