Latest News

سی او پی 30 میں بھی ہندوستان کا دبدبہ : عالمی ماحولیاتی پالیسی میں تاریخی تبدیلی کی تیاری ! بھوپندر یادو نے برازیل - چین اور کیوباسے کی سیدھی بات چیت

سی او پی 30 میں بھی ہندوستان کا دبدبہ : عالمی ماحولیاتی پالیسی میں تاریخی تبدیلی کی تیاری ! بھوپندر یادو نے برازیل - چین اور کیوباسے کی سیدھی بات چیت

انٹرنیشنل ڈیسک: اقوام متحدہ کے ماحولیاتی سربراہی اجلاس سی او پی 30 میں  ہندوستان  کی سفارتی سرگرمیاں تیزی سے بڑھی ہوئی ہیں۔ ماحولیاتی تبدیلی، جیوا شیم (فاسل ) ایندھن پالیسی اور ترقی پذیر ممالک کی ہم آہنگی کو لے کر  ہندوستان  مرکز میں دکھائی دے رہا ہے۔ اسی سلسلے میں ماحولیات کے وزیر بھوپندر یادو نے چین، کیوبا اور برازیل کی اعلی قیادت کے ساتھ سلسلے وار اہم ملاقات کی ۔ 80  سے زیادہ ممالک پہلے ہی جیواشیم ایندھن  کے تدریجی خاتمے کے لیے خاکہ مانگ چکے ہیں، جس کے باعث یہ مسئلہ اجلاس کے دوران بحث کا مرکز بن گیا ہے۔ سی او پی 30 میں 190 سے زیادہ ممالک حصہ لے رہے ہیں، اور یہ پروگرام 10 سے 21 نومبر تک ایمیزون کے شہر بیلیم میں ہو رہا ہے۔
چین اور کیوبا کے ساتھ ملاقاتیں
ماحولیات کے وزیر بھوپندر یادو نے چین کے خصوصی ایلچی لیو ژین من سے ملاقات کی اور ایل ایم ڈی سی(ایک جیسے سوچ رکھنے والے ترقی پذیر ممالک)کے ہم آہنگی پر تبادلہ خیال کیا۔ یادو نے بتایا کہ گفتگو کا مرکز پیرس معاہدے کے مؤثر نفاذ پر تھا۔ یادو نے کیوبا کے ماحولیات کے وزیر سی آرمانڈو روڈریگز بتیستا سے بھی ملاقات کی، جہاں سولر انرجی اور قابلِ تجدید منصوبوں پر تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا۔ کیوبا پہلے ہی سی ڈی آر آئی اور آئی ایس اے سے جڑ چکا ہے، اور  ہندوستان  وہاں سولر منصوبوں کو تکنیکی مدد فراہم کر رہا ہے۔
برازیل کے صدر لولا سے ملاقات
سی او پی 30 کے دوران برازیل کے صدر لوئیز اناسیو لولا دا  سلوا نے بھوپندر یادو کی سربراہی والے  ہندوستانی  وفد سے ملاقات کی۔ تقریبا 20 منٹ جاری رہنے والی اس ملاقات میں سب سے اہم مسئلہ جیواشیم ایندھن کے مستقبل کو لے کر ممکنہ عالمی خاکہ تھا۔ ذرائع کے مطابق، لولا اس موضوع کو سی او پی 30 کا غیر رسمی مگر اہم ایجنڈا بنانا چاہتے ہیں، اور ایل ایم ڈی سی ممالک سے حمایت حاصل کر رہے ہیں۔
 



Comments


Scroll to Top