اسلام آباد: ہندوستان نے ایک بار پھر پاکستان کے جھوٹے پروپیگنڈے کو تباہ کر دیا ہے ۔ پاکستان ایک بار پھر حقائق سے بھاگتا دکھائی دے رہا ہے۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے دعوی کیا کہ ہندوستان حالیہ تنازع میں ایک بھی پاکستانی طیارے کو نشانہ نہیں بنا سکا۔ لیکن ہندوستانی فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل امرپریت سنگھ نے واضح کیا ہے کہ 'آپریشن سندور' کے دوران، آئی اے ایف نے پاکستان کے پانچ لڑاکا طیاروں اور ایک بڑے طیارے(ممکنہ طور پر AWACS) کو عین حملے کے ساتھ مار گرایا۔
آئی اے ایف کی انٹیلی جنس اور تکنیکی تصدیق کے مطابق ان طیاروں کو تقریبا 300 کلومیٹر کے فاصلے سے نشانہ بنایا گیا۔ آپریشن میں کئی پاکستانی یو اے وی، ڈرون اور میزائل بھی ہندوستانی حدود میں گرے جو پاک فضائیہ کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ آصف کے مضحکہ خیز دعوؤں کے برعکس، ہندوستان نے بین الاقوامی معیار کے مطابق مشن کی تفصیلی معلومات درج کی ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان کی آزاد تصدیق کی تجویز صرف شکست کو چھپانے اور ملکی عوام کو گمراہ کرنے کی ایک کوشش ہے۔
پاکستان کی بوکھلاہٹ اس بات بھی جھلکتی ہے کہ ایء او سی پر اس کو بھاری نقصان جھیلنا پڑا ۔ آپریشن سندور ہندوستان کی سرجیکل فضائی صلاحیت اور پاکستان کے جھوٹ کو بے نقاب کرنے کا بڑا ثبوت بن گیا ہے۔ پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے ہفتے کے روز دعوی کیا کہ حالیہ تنازع کے دوران ہندوستانی مسلح افواج ان کی فوج کے کسی طیارے کو نہ تو نشانہ بنا سکی اور نہ ہی تباہ کر سکی۔