Latest News

ٹرمپ کے ٹیرف حملے کو ہندوستان نے موقع میں بدلا، برآمدات میں زبردست اضافہ، اب ان ممالک میں ہندوستانی سامان کی دھوم

ٹرمپ کے ٹیرف حملے کو ہندوستان نے موقع میں بدلا، برآمدات میں زبردست اضافہ، اب ان ممالک میں ہندوستانی سامان کی دھوم

انٹرنیشنل ڈیسک: جب امریکہ نے ہندوستانی  مصنوعات پر درآمدی محصولات بڑھائے تھے، تب یہ سمجھا جا رہا تھا کہ ہندوستانی  برآمد کنندگان کو بڑا جھٹکا لگے گا۔ ٹیکسٹائل، جیولری اور سمندری مصنوعات جیسے شعبوں پر اثر کی تشویش تھی۔ لیکن  ہندوستان  نے اس چیلنج کو 'موقع' میں بدل دیا۔ آج حالات یہ ہیں کہ جہاں امریکہ نے منہ موڑا، وہاں یو اے ای، ویتنام، بیلجیم اور سعودی عرب جیسے ممالک نے ہندوستانی مصنوعات کے لیے اپنے بازار کھول دیے۔ وزارت تجارت کے تازہ اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ  ہندوستان نے امریکی بازار پر انحصار کم کرتے ہوئے ایشیا، یورپ اور مشرق وسطی میں نئی پہچان بنائی ہے۔ جنوری سے ستمبر 2025 کے درمیان  ہندوستان کی برآمدات میں قابل ذکر اضافہ ہوا ہے۔
ویتنام اور بیلجیم بنے نئے خریدار
ہندوستان کی سمندری مصنوعات کی برآمدات میں پچھلے سال کے مقابلے میں 15.6 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ویتنام کو برآمدات 100.4 فیصد اور بیلجیم کو 73 فیصد بڑھائی گئی ہیں۔ چین، جاپان اور ملائیشیا جیسے ممالک میں بھی ہندوستانی سی-فوڈ کی مانگ تیزی سے بڑھ رہی ہے۔
ٹیکسٹائل شعبے میں نئی چمک
امریکی ٹیریف کے باوجود ہندوستانی کپڑا صنعت نے بھی مضبوطی دکھائی ہے۔ جنوری سے ستمبر 2025 کے درمیان ٹیکسٹائل برآمدات 1.23 فیصد بڑھ کر 28.05 ارب ڈالر تک پہنچ گئی۔ یو اے ای کو کپڑا برآمدات 8.6 فیصد بڑھائی گئی ہے، جبکہ نیدرلینڈ، پولینڈ اور مصر میں بھی ہندوستانی ٹیکسٹائل کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے۔
 ہندوستان  کا بدلتا تجارتی نقشہ
یہ تبدیلی صرف اعداد و شمار کی کہانی نہیں ہے، بلکہ ہندوستان  کی عالمی حکمت عملی کا ثبوت ہے۔ اب بھارتی برآمدات کسی ایک ملک پر منحصر نہیں، بلکہ متنوع بازاروں میں پھیلی ہوئی ہیں۔ ماہرین کے مطابق، یہ ہندوستان کے لیے اقتصادی خود انحصاری اور 'میک ان انڈیا' کا نیا باب ثابت ہو سکتی ہے۔
 



Comments


Scroll to Top