بزنس ڈیسک: ایران اور اسرائیل کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باوجود، ہندوستان نے مالی سال 2024-25 (اپریل-مارچ)میں 50,312 کروڑ مالیت کے باسمتی چاول برآمد کیے، جو پچھلے مالی سال کے مقابلے میں 1,923 کروڑ روپے زیادہ ہے۔ یہ جانکاری اے پی ای ڈی اے اور ڈائریکٹوریٹ جنرل آف کمرشل انٹیلی جنس اینڈ سٹیٹسٹکس(ڈی جی سی آئی ایس)کے ڈیٹا سے سامنے آئی ہیں۔
برآمدات میں 3.97 فیصد اضافہ
باسمتی کی برآمدات میں روپے کے لحاظ سے 3.97 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ مالی سال 2023-24 میںباسمتی چاول کی کل برآمدی قیمت 48,389 کروڑ تھی، جب کہ 2024-25 میں یہ بڑھ کر 50,312 کروڑ ہو گئی۔
والیوم ( حجم ) میں بھی بڑی چھلانگ
ہندوستان نے 2024-25 میں کل 60.65 لاکھ میٹرک ٹن (LMT) باسمتی چاول برآمد کیے، جو کہ 2023-24 کے مقابلے میں 8.23 لاکھ میٹرک ٹن (15.7 فیصد )زیادہ ہے۔
2023-24 میں یہ تعداد 52.42 لاکھ میٹرک ٹن تھی۔
154 ممالک کو برآمدات
ہندوستان نے مالی سال 2024-25 میں 154 ممالک کو باسمتی چاول برآمد کیے، جب کہ 2023-24 میں یہ تعداد 150 ممالک تھی۔ یہ ہندوستان کے باسمتی چاول کی بڑھتی ہوئی عالمی مانگ کی نشاندہی کرتا ہے۔
سب سے بڑے خریدار ممالک
مقدار میٹرک ٹن (MT) کی بنیاد پر
سعودی عرب - 11.73 لاکھ میٹرک ٹن
عراق - 9.05لاکھ میٹرک ٹن
ایران - 8.55لاکھ میٹرک ٹن
یمن - 3.92لاکھ میٹرک ٹن
متحدہ عرب امارات (UAE) 3.89 لاکھ میٹرک ٹن
ریاستہائے متحدہ - 2.74 لاکھ میٹرک ٹن
برطانیہ - 1.80لاکھ میٹرک ٹن
کویت - 1.75 لاکھ میٹرک ٹن
عمان - 1.49 لاکھ میٹرک ٹن
قطر - 1.24 لاکھ میٹرک ٹن
قیمت کی بنیاد پر
سعودی عرب 10,190.73 کروڑ روپے
عراق 7,201 کروڑ روپے
ایران - 6,374 کروڑ روپے
متحدہ عرب امارات 3,089 کروڑ روپے
یمن 3,038.56 کروڑروپے
امریکہ2,849 کروڑروپے
یوکے 1,613.36 کروڑ روپے
کویت 1,518.8 کروڑ روپے
عمان - 1,223 کروڑ روپے
قطر - 1,040 کروڑ روپے