Latest News

ہندوستان کا بجٹ 1947 : صرف اتنا تھا آزاد ہندوستان کا پہلا بجٹ، جان کر رہ جائیں گے حیران

ہندوستان کا بجٹ 1947 : صرف اتنا تھا آزاد ہندوستان کا پہلا بجٹ، جان کر رہ جائیں گے حیران

نیشنل ڈیسک: ملک کا عام بجٹ ہر سال یکم فروری کو پارلیمنٹ میں پیش کیا جاتا ہے اور عام آدمی سے لے کر صنعتی دنیا تک سب کی نظریں وزیر خزانہ پر ہوتی ہیں۔ لیکن جب ہم آج ٹریلین ڈالر کی معیشت کی بات کرتے ہیں تو یہ جان کر حیرت ہوتی ہے کہ آزاد ہندوستان کا پہلا بجٹ کتنا مختصر اور چیلنج سے بھرپور تھا۔ 15  اگست47  کو آزادی کے بعد محض تین ماہ میں،26 نومبر 1947 کو پہلا یونین بجٹ پارلیمنٹ میں پیش کیا گیا۔ یہ تاریخی ذمہ داری اس وقت کے وزیر خزانہ سر آر کے شنمکھم چٹی نے نبھائی۔
تقسیم کے درمیان پیش ہوا پہلا بجٹ
اس وقت ملک تقسیم اور فرقہ وارانہ فسادات کے درمیان شدید معاشی چیلنجز کا سامنا کر رہا تھا۔ بجٹ صرف ساڑھے سات ماہ کے لیے تیار کیا گیا تھا، یعنی 15  اگست 1947  سے 31 مارچ 1948  تک۔ بجٹ پیش کرتے وقت حکومت کی اولین ترجیح ملک کی سلامتی اور بے گھر ہونے والوں کی آبادکاری تھی۔ دلچسپ بات یہ تھی کہ پاکستان کے الگ ہونے کے باوجود، ستمبر1948  تک ہندوستان اور پاکستان نے ایک ہی کرنسی استعمال کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ بعد میں سر چٹی کے استعفے کے بعد جان متھائی نے وزیر خزانہ کا عہدہ سنبھالا اور1949-50  کا بجٹ پیش کیا، جسے آزاد ہندوستان کا پہلا مکمل بجٹ مانا جاتا ہے۔
پہلا بجٹ: آمدنی، اخراجات اور خسارہ
پہلے بجٹ کے اعداد و شمار آج کے دور میں نہایت معمولی محسوس ہوتے ہیں۔ اس وقت کل متوقع آمدنی 171.15  کروڑ روپے تھی، جبکہ کل اخراجات تقریبا 197.29  کروڑ روپے مقرر کیے گئے تھے۔ یعنی پہلا بجٹ خسارے کا بجٹ تھا، جس میں مالی خسارہ تقریباً 24.59  کروڑ روپے تھا۔ سلامتی کو سب سے زیادہ اہمیت دیے جانے کے باعث دفاع پر سب سے زیادہ خرچ کیا گیا۔ کل اخراجات کا تقریباً چھیالیس سے پچاس فیصد، یعنی 92.74 کروڑ روپے دفاع کے لیے مختص کیے گئے۔
تاریخی اہمیت اور سبق
یہ بجٹ نہ صرف مالی اعتبار سے اہم تھا بلکہ اس دور کے سیاسی اور سماجی حالات کی بھی عکاسی کرتا ہے۔ تقسیم کے زخم، معاشی مشکلات اور نئے آزاد ملک کی ذمہ داریوں کے درمیان یہ پہلا بجٹ ملک کی سمت طے کرنے والا قدم ثابت ہوا۔ آج جب ہم ہزاروں کروڑ کے بجٹ کی بات کرتے ہیں تو یہ تاریخی بجٹ یاد دلاتا ہے کہ آزاد ہندوستان  کی معیشت کی بنیاد کتنے مشکل حالات میں رکھی گئی تھی۔
 



Comments


Scroll to Top