Latest News

ایف ٹی اے کا اثر : شراب کے شوقین افراد کے لئے خوشخبری، 12500 روپے کی شیمپن اب صرف 6 ہزار میں ملے گی

ایف ٹی اے کا اثر : شراب کے شوقین افراد کے لئے خوشخبری، 12500 روپے کی شیمپن اب صرف 6 ہزار میں ملے گی

نیشنل ڈیسک: اٹھارہ سال کے طویل انتظار کے بعد  ہندوستان اور یورپی اتحاد نے دنیا کے سب سے بڑے آزاد تجارتی معاہدے پر اتفاق کر لیا ہے۔ اس معاہدے سے یورپ سے آنے والی غیر ملکی شراب، بیئر اور پرتعیش گاڑیاں ہندوستانی بازار میں خاصی سستی ہو جائیں گی۔
اس وقت ہندوستانی یورپی وائن اور اسپرٹ پر 150  فیصد تک بھاری درآمدی محصول عائد کرتا ہے۔ اس نئے آزاد تجارتی معاہدے کے تحت اسے بتدریج کم کرکے بیس فیصد تک لانے کی تجویز ہے۔ اس کا سیدھا مطلب یہ ہے کہ جو غیر ملکی شراب پہلے تقریبا ڈیڑھ گنا زیادہ قیمت پر فروخت ہوتی تھی، وہ اب آدھی قیمت یا اس سے بھی کم میں دستیاب ہوگی۔ مثال کے طور پر 6  ہزار روپے کی غیر ملکی شراب اب تقریبا 7200  روپے میں خریدی جا سکے گی۔
غیر ملکی شراب اور بیئر کی قیمتوں میں راحت
اس معاہدے کے بعد یورپ کے بڑے وائن اور اسپرٹ برانڈز ہندوستان  میں کم قیمت پر دستیاب ہوں گے۔ وائن پر اس وقت عائد بھاری درآمدی محصول میں کمی کی جائے گی، جس سے فرانس، اٹلی اور اسپین سے آنے والی اعلی معیار کی وائن کی قیمتیں کم ہوں گی۔
کون کون سی شراب سستی ہوگی؟
فرانسیسی وائن:
بورڈو (Bordeaux)، برگنڈی (Burgundy)، شیمپین (Champagne)۔
اطالوی وائن: چیانٹی (Chianti)، پروسیکو(Prosecco)، بارولو (Barolo)۔
اسپینی وائن: ریوجا (Rioja) ، کاوا (Cava) ۔
یورپی اسپرٹس: کونیاک (Premium Lagers)، آرمینیاک (Armagnac)، اعلی معیار کی جن  (Premium Gins)، ووڈکا۔
جرمن بیئر: اعلی معیار کی لیگرز (Premium Lagers)  اور ایلز(Ales) ۔
کتنی بچت ہوگی؟
مثال کے طور پر،  ایک اعلی معیار کی شیمپین کی بنیادی قیمت پانچ ہزار روپے ہے۔ اس وقت درآمدی محصول کی وجہ سے اس کی قیمت تقریبا 12ہزار پانچ سو روپے ہو جاتی ہے۔ آزاد تجارتی معاہدے کے بعد یہ محصول کم ہو کر صرف 20  فیصد رہ جائے گا، جس سے قیمت تقریبا 6 ہزار روپے ہو جائے گی۔ اس کا مطلب ہے کہ صارفین کو براہ راست تقریبا 6  ہزار پانچ سو روپے کی بچت ہو سکتی ہے۔
یہ بات ذہن میں رکھنا ضروری ہے کہ آخری خوردہ قیمت میں ریاستی حکومت کا اضافی محصول اور ڈیلر کا منافع بھی شامل کیا جاتا ہے، جو مختلف ریاستوں میں مختلف ہو سکتا ہے۔ اس معاہدے سے شراب اور بیئر کے شوقین افراد کے لیے ہندوستانی بازار میں اعلی معیار کے یورپی برانڈز زیادہ سستے اور آسانی سے دستیاب ہو جائیں گے۔
 



Comments


Scroll to Top