Latest News

ہندوستان کی نئی کامیابی : ساتویں بار یو این ایچ آر سی کے لئے بلا مقابلہ منتخب، جنوری 2026 سے شروع ہوگی مدت

ہندوستان کی نئی کامیابی : ساتویں بار یو این ایچ آر سی کے لئے بلا مقابلہ منتخب، جنوری 2026 سے شروع ہوگی مدت

انٹرنیشنل ڈیسک: ہندوستان کو اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل (UNHRC) کے 2026-28 کی مدت کار کے لیے منتخب کیا گیا ہے اور یہ  ہندوستان کی ساتویں  میعاد کار ہوگی ۔ یو این ایچ آر سی نے منگل کو ہونے والے انتخابات کے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ  ہندوستان  کی تین سالہ  میعاد کار یکم جنوری، 2026 سے شروع ہوگی۔ اقوام متحدہ میں  ہندوستان  کے مستقل نمائندہ پی ہریش نے حمایت کرنے والے تمام وفود کا سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹ میں شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے کہا ' ہندوستان آج ساتویں بار 2026-28 کی میعاد کار کے لیے انسانی حقوق کونسل کے لیے منتخب ہوا ہے۔سفارت کار نے کہا کہ یہ انتخاب انسانی حقوق اور بنیادی آزادیوں کے لیے  ہندوستان  کی غیر متزلزل وابستگی کو ظاہر کرتا ہے۔ اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل میں 47 رکن ممالک ہیں، جنہیں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں مساوی جغرافیائی تقسیم کے اصولوں کے تحت تین سالہ  میعاد کار  کے لیے منتخب کیا جاتا ہے۔  ہندوستان  2006 میں کونسل کے قیام سے اب تک چھ مرتبہ رکن رہا ہے۔ صرف 2011، 2018 اور 2025 میں ہندوستان  اس کونسل کا حصہ نہیں رہا۔

  • 2006–2007
  • 2008–2010
  • 2012–2014
  • 2015–2017
  • 2019–2021
  • 2022–2024

یو این ایچ آر سی نے کہا کہ انگولا، چلی، ایکواڈور، مصر، اسٹونیا، عراق، اٹلی، ماریشس، پاکستان، سلووینیا، جنوبی افریقہ، برطانیہ اور ویتنام یکم جنوری 2026 سے شروع ہونے والی میعاد  کے لیے منتخب دیگر ارکان ہیں۔



Comments


Scroll to Top