National News

ہندوستان  اور چین کے درمیان ایل اے سی پر بات چیت کا 21 واں دور

ہندوستان  اور چین کے درمیان ایل اے سی پر بات چیت کا 21 واں دور

نئی دہلی:  ہندوستان اور چین کے فوجی کمانڈروں نے پیر کو مشرقی لداخ میں حقیقی کنٹرول (ایل اے سی) پر سرحدی علاقوں میں تصادم کی صورتحال سے فوجوں کو ہٹانے کے لئے بات چیت کا 21 واں دور منعقد کیا۔
وزارت خارجہ نے بدھ کو یہاں ایک بیان میں کہا کہ ہندوستان،چین کور کمانڈر سطح کی میٹنگ کا 21 واں دور 19 فروری کو چشول، مولڈو بارڈر میٹنگ پوائنٹ پر منعقد ہوا۔ ہندوستان، چین سرحدی علاقوں میں امن اور ہم آہنگی کی بحالی کے لئے بات چیت کے پچھلے دور کو آگے بڑھاتے ہوئے  مشرقی لداخ میں ایل اے سی کے ساتھ باقی ماندہ علاقوں میں فوجیوں کی موجودگی کو  مکمل طور پر ختم کرنے  کے سلسلے میں بات چیت کی گئی۔ دوستانہ اور خوشگوار ماحول میں ہونے والی بات چیت میں دونوں فریقین نے اس پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
وزارت خارجہ کے مطابق   فریقین نے مزید پیش رفت  کے لیے متعلقہ فوجی اور سفارتی میکانزم کے ذریعے مسلسل  رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔ انہوں نے عبوری طور پر سرحدی علاقوں میں زمینی سطح پر امن برقرار رکھنے کا عزم بھی کیا ہے۔



Comments


Scroll to Top