Latest News

کورونا سے دنیا میں اب تک 37,639اموات، اٹلی میں وائرس کنٹرول سے باہر ، بڑھایا گیالاک ڈائون

کورونا سے دنیا میں اب تک 37,639اموات، اٹلی میں وائرس کنٹرول سے باہر ، بڑھایا گیالاک ڈائون

انٹرنیشنل ڈیسک:کورونا وائرس کا قہر کم ہوتا نظر نہیں آرہا ہے ۔ دنیا بھر میں اب تک وائرس سے لگ بھگ 37,639افراد کی جان جا چکی ہے اور 784,716افراد متاثر ہو چکے ہیں۔ اس درمیان 16537 مریض ٹھیک ہو چکے ہیں ۔ اس وقت سب سے زیادہ امریکہ ، اٹلی اور سپین کے حالات بیحد خراب ہیں۔ اٹلی میں کورونا وائرس  اب کنٹرول سے باہر ہوتا جا رہا  ہے ۔ اس وائرس مرنے والوں کی تعداد میں لگا تار اضافہ ہونے کے بعد وزیر اعظم گویسیپ کونتے نے لاک ڈاون کو 12اپریل تک بڑھا دیا ہے۔
اٹلی میںپابندیوں کو ایسٹر تک بڑھایا
اٹلی میں اب تک کورونا وائرس سے 11591افراد کی موت ہو چکی ہے حالانکہ یہاں اب انفیکشن کی شرح میں آہستہ آہستہ کمی آرہی ہے۔ سوموار کو وزیر اعظم نے کہا کہ تین ہفتے تک چلا شٹ ڈاون معاشی طور پر بیحد مشکل رہا اس لئے پابندیوں میں آہستہ آہستہ چھوٹ دی جائے گی۔ وزیر اعظم کونتے نے کہا  کہ لاک ڈاون کو زیادہ دنوں تک چلنے نہیں دیا جا سکتا ، ہم پابندیوں  میں ڈھیل دینے  کے طریقے کو کھوج  رہے ہیں،لیکن اسے آہستہ آہستہ ہی ہٹایا جائے گا ۔ بعد میں وزیر صحت رابرٹ سپرنجا نے کہا کہ سبھی پابندیوں کو ایسٹر یعنی کہ 12 اپریل تک بڑھایا جاتا ہے۔
دنیامیںاب تک ساڑھے سات لاکھ افراد متاثر 
اٹلی میں لاک ڈائون کی میعاد جمعہ کو ختم ہو رہی ہے ۔ کوروناوائرس سے دنیا میں اب تک 37000سے زیادہ افراد  کیموت ہو چکی ہے ، جبکہ ساڑھے سات لاکھ لوگ اس بیماری سے متاثر ہیں ۔ اٹلی میں سوموار کو کورونا وائرس سے 812افراد کی موت ہوئی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 100000سے پار کر گئی ہے ۔ اٹلی کی انتظامیہ کو اب امید  ہے کہ کورونا متاثر شرح میں اب کمی آئے گی۔ نئے اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ اب انفیکشن کی شرح میں کمی آرہی ہے ۔ اٹلی میں اب روزانہ متاثرین کی شرح گر کر 4.1فی صد تک آ گئی ہے۔
بھوٹان میں چوتھا پازیٹو  معاملہ
ادھر  ہندوستان سمیت بھوٹان میں بھی کورونا وائر س کا اثرچھایا ہوا ہے۔ بھارت کے پڑوسی بھوٹان  نے 31مارچ سے 21دن کے لئے کوارنٹائن بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ حالانکہ سیاحی ملک سے جانے والے بھوٹان میں کورونا کا اثر بہت زیادہ نہیں ہے لیکن وہ اس کی روک تھام میں جٹ گیا ہے۔ گزشتہ سنیچروار کو کورونا کا ایک اور پازیٹوں مریض سامنے آیا تھا  ْ۔ اس طرح سے وہاں پر اب تک 4پازیٹومعاملے سامنے آ چکے ہیں۔
 



Comments


Scroll to Top