Latest News

کورونا وبا:یو پی میں متاثرین کی تعداد بڑھ کر ہو ئی 50، نوئیڈا سب سے زیادہ متاثر

کورونا وبا:یو پی میں متاثرین کی تعداد بڑھ کر ہو ئی 50، نوئیڈا سب سے زیادہ متاثر

نوئیڈا:اتر پردیش میںگورووار کو ایک ہی دن میں7نئے کورونا پازیٹو مریض ملنے سے محکمہ صحت میں ہا ہا کار  مچ گئی ،ان میں سے نوئیڈا میں3، غازی آباد میں 2، آگرہ اور باغ پت میں 1-1 نیا مریض ملا ہے۔ جمعہ کو بھی تین مریض صوبے میں سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی صوبے میں متاثر مریضوں کی تعداد کل 50ہو گئی ہے ۔ حالانکہ راحت کی  بات یہ ہے کہ اتر پردیش  میں مریضوں کے صحتمند ہونے کی شرح اچھی ہے۔
14پازیٹومریض صحتمند
گورووار کو نوئیڈا میں تین مریضوں کی ریکوری کے بعد ہسپتال سے چھٹی دے دی گئی ۔صوبے میںاب تک 14پازیٹو مریض صحتمند ہو چکے ہیں۔ نوئیڈا میں لندن سے آیا ڈاکٹر کورونا انفیکشن کا  کیریئر بن کر سامنے آیا ہے ۔اس کے رابطے میںآنے سے ایک عورت ملازم کی بیٹیٰ و ایک دوسری ملازم بیوی  متاثر  پائی گئی ہیں۔ وہیں غازی آباد میںایک مریض  دوبئی سے لوٹ کر آیا تھا۔دوسرا کورونا پازیٹو کے رابطے میں آیا تھا۔ باغپت میںجو نوجوان کورونا پازیٹو پایا گیا ہے وہ بھی دوبئی سے لوٹا  ہے۔
صوبائی متعدی امراض کے مشترکہ ڈائریکٹر ڈاکٹر وکاسیندو اگراوال نے بتایا کہ گورووار تک کورونا وائرس کے انفیکشن  سے متاثر ممالک سے آئے 37,748مسافروں کی پہچان کی  جا چکی ہے۔
 



Comments


Scroll to Top