National News

سعودی عرب میں 21 دن تک نافذرہے گاکرفیو ،شاہ سلمان نے کیا اعلان

سعودی عرب میں 21 دن تک نافذرہے گاکرفیو ،شاہ سلمان نے کیا اعلان

ریاض: سعودی عرب میں کورونا وائرس کی بڑھتی ہوئی وبا کو پھیلنے سے روکنے کے لئے 21 دن کا کرفیو نافذ کردیا گیا ہے ۔خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کورونا وائرس کے پھیلاو کو کنٹرول کرنے، اپنے شہریوں اور ملک میں مقیم غیر ملکیوں کی صحت اور سلامتی کی خاطر سوموار 23 مارچ کی شام سے 21 دن کے لئے ملک بھر میں جزوی کرفیو نافذ کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق شاہی فرمان میں کہا گیا ہے کہ کرفیو روزانہ شام7 سے صبح 6 بجے تک 21دن جاری رہے گا۔شاہ سلمان نے ملک بھر میں کرفیو نافذ کرنے کایہ فیصلہ اس وقت لیا جب کل اتوار کو ایک دن میں کورونا وائرس کے ملک بھر میں 119 نئے کیس درج ہوئے ۔سعودی عرب میں اب تک کورونا وائرس کے 511 کیس درج ہوئے ہیں جزوی کرفیو کے دوران عوام کو گھروں میں رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے سیکورٹی فورسز، صحت، میڈیا اور دیگر ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ کو کرفیو سے مستثنی قرار دیا گیا ہے۔

 



Comments


Scroll to Top