Latest News

مئی میں کورونا نے پکڑی رفتار، ملک میں متاثرین کی تعداد 50ہزار سے تجاوز، جانیں کن صوبوں میں قہر چھایا ہوا ہے

مئی میں کورونا نے پکڑی رفتار، ملک میں متاثرین کی تعداد 50ہزار سے تجاوز، جانیں کن صوبوں میں قہر چھایا ہوا ہے

نیشنل ڈیسک:مئی کا ماہ شروع ہوتے ہی ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں  کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ وزارت صحت کی جانب سے بدھوار صبح جاری کئے گئے  تازہ اعداد وشمار کے مطابق ابھی تک ملک میں کورونا مریضوں کی تعداد 50ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے۔ ا ب تک 49,391کورونا پازیٹو سامنے آچکے ہیں۔وہیں، مرنے والوں کی تعداد 1694 ہے۔ ملک میں کورونا کے ایکٹو معاملے 33514 ہیں اور 14182 مریض صحت یاب ہو کر ہسپتال  سے ڈسچارج کے بعد اپنے گھروں  کو لوٹ چکے ہیں تو وہیں ایک مریض بیرون جا چکا ہے۔
ملک میں دہلی، مہاراشٹر،گجرات، تمل ناڈو، مدھیہ پردیش  اور پنجاب میں کورونا  نے کافی تیزی پکڑی ہوئی ہے۔ دہلی میں کورونا متاثرین کی تعداد پانچ ہزار سے  زیادہ  پہنچ گئی ہے۔ گزشتہ 24گھنٹے میں 206نئے معاملے سامنے آئے ہیں، جبکہ 37 لوگ ٹھیک ہو کر گھر  جا چکے ہیں۔ دہلی میں بھارتیہ فوج کے جوان بھی کورونا کی زد میں آرہے ہیں۔ سی آر پی ایف  دفتر اور بی ایس ایف دفتر کے ایک حصے کو بھی سیل  کر دیا گیا  تھا۔ 
اس کے علاوہ مہاراشٹر، گجرات، تمل ناڈو  اور مغربی بنگال میں نئے معاملے سامنے  آنے کی رفتار  کافی تیز ہے۔ گزشتہ دن کے مقابلے  تو تمل ناڈو اور پنجاب میں انفیکشن کی رفتار قومی اوسط سے بھی زیادہ ہے۔ تمل ناڈو میں انفیکشن کی شرح 14.30،پنجاب میں 17.77درج کی گئی ہے۔ 
 



Comments


Scroll to Top