Latest News

مہاراشٹر میں کورو نا متاثرین کی تعداد بڑھ کر 89 ہوئی، چار شہروں میں لاک ڈاون

مہاراشٹر میں کورو نا متاثرین کی تعداد بڑھ کر 89 ہوئی، چار شہروں میں لاک ڈاون

ممبئی :مہاراشٹر میں کورونا وائرس کی صورت حال سنگین ہو گئی ہے ۔گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا وائرس انفیکشن کے 15 نئے کیس سامنے آئے ہیں جس کے بعد ریاست میں اس سے متاثرہ لوگوں کی تعداد بڑھ کر 89 ہو گئی ہے۔مہاراشٹر محکمہ صحت نے سوموار کو بتایا کہ ممبئی میں 14 نئے کیس اور پونے میں ایک نیا معاملہ سامنے آیا ۔کورونا سے مہاراشٹر میں اب تک دو لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔بتا دیں کہ ملک میں سب سے زیادہ  کورونامثبت مہاراشٹر میں ہی ہیں۔یہاں چار شہروں ممبئی، پونے، ناگپور اور پمپری- چنچواڑ میں لاک ڈاون کر دیا گیا ہے ۔محکمہ صحت نے بتایا کہ ممبئی میں کل 68 سالہ فلپائن کے شہری کی موت ہو گئی۔آغاز میں وہ کورونا مثبت (پازیٹو)پایا گیا لیکن  بعد میں منفی  ہو گیا۔اس کو کستوربا گاندھی ہسپتال سے ایک نجی ہسپتال میں شفٹ کیا گیا۔ وہی ریاست کے تمام سکول کالج، جم اور سوئمنگ پول بند کر دیئے گئے ہیں۔ذاتی کلاسیں، امتحانات ٹالنے کا بھی حکم دیا گیا۔
 



Comments


Scroll to Top