Latest News

دہلی تشدد پر بولے مہاراشٹر کے وزیر- تاریخ میں امت شاہ کو لوگ ''نادر شاہ ''کے نام سے  جانیں گے

دہلی تشدد پر بولے مہاراشٹر کے وزیر- تاریخ میں امت شاہ کو لوگ ''نادر شاہ ''کے نام سے  جانیں گے

نیشنل ڈیسک:دہلی تشدد کے بعد سیاسی الزامات   او ر جوابی الزامات  کا سلسلہ جاری ہے ۔ اسی درمیان مہاراشٹر کے وزیر اور نیشنلسٹ کانگرس پارٹی (این سی پی) کے لیڈر نواب   ملک نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ پر حملہ بولتے ہوئے کہاکہ وہ نادر شاہ ہیں جنہوں نے دہلی  کوجلنے دیا ۔ملک نے شاہ کے استعفے  کی مانگ کی ۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح دہلی جلتی رہی اور لوگ مرتے رہے ،شاہ کو لوگ تاریخ میں نادر شاہ کے نام سے جانیںگے۔

PunjabKesari

ملک  نے کہا کہ فارس کے شاہ نادر شاہ نے 1730میں کمزور مغلوں کو ہرانے کے بعد ہزاروں ہندوئوں اور مسلمانوں کو موت کے گھاٹ اتارا تھا ۔ اس کے ساتھ ہی اس نے اپنی فوج کے لئے عورتوں اور بچوں کو غلام بنا لیا تھا۔
کون ہیں نادر شاہ
نادر شاہ افسر  (یا نادر کلی بیگ) (1688-1736) فارس کا شاہ تھا  اور اس نے صدیوں کے بعد علاقے میں ایرانی خود مختاری  قائم  کی تھی۔ اس نے اپنی زندگی داستا سے شروع کی تھی اور فارس کا شاہ ہی نہیں بنا بلکہ اس نے اس وقت  ایرانی سلطنت کے طاقتور دشمن عثمانی  سلطنت   اور روسی سلطنت کو ایرانی علاقوں  سے باہر نکالا تھا ۔

PunjabKesari

اس نے افشری نسل قائم  کی تھی اور اس کا عروج اس وقت ہوا  جب ایران میں مغرب سے عثمانی  سلطنت  پر حملہ ہو رہا تھا  اور مشرق سے افغانوں نے سفاوی  دارلحکومت  اسفہان  پر  قبضہ کر  لیاتھا۔ شمال سے روس بھی فارس میں سلطنت کی توسیع کا منصوبہ بنا رہا تھا  ۔ایسے حالات میں بھی اس نے اپنی فوج تعینات کی اور اپنے فوجی کارروائیوں  کی وجہ سے اسے  فارس کا نوپولین یا ایشیا کا آخری عظم جرنیل  جیسے لقب سے نوازا جاتا ہے۔
 



Comments


Scroll to Top