Latest News

پنجاب میں مسلسل بڑھ رہی کورونا متاثرین کی تعداد ، جانیں تازہ ترین حالات

پنجاب  میں مسلسل بڑھ رہی کورونا متاثرین کی تعداد ، جانیں تازہ ترین حالات

چنڈیگڑھ :پوری دنیا میں تباہی مچانے والے کورونا وائرس نے پنجاب کوبھی پوری طرح اپنی زدمیں لے لیا ہے۔ صوبہ میں روزانہ کورونا متاثرین کی تعداد تیزی سے بڑھتی جا رہی ہے۔
جمعہ شام کو جاری بلیٹن میں نئے پازیٹو معاملوں کی تعدا د 5تھی لیکن دیر رات مانسہ میں 3، امرتسر میں 2 اور روپٹر میں 1کورونا پازیٹو مریض کی تصدیق کی گئی ہے۔اس طرح صوبہ میں کل کورونا متاثرین کی تعداد 58تک پہنچ گئی ہے۔ محکمہ  صحت کے مطابق اب تک 1585نمونے لئے گئے ہیں، جن میں سے 58 کی رپورٹ پازیٹو جبکہ 1381نیگیٹو آئی ہے۔ دوسرے کی رپورٹ آنی ابھی باقی ہے۔ محکمہ صحت کی طرف  سے جاری بلیٹن  کے مطابق سردار بھگت سنگھ نگر(نواں شہر) میں 19معاملے ، صاحب زادہ اجیت سنگھ نگر (موہالی) میں12، ہوشیار پور  کے 7،جالندھر کے 5، امرتسر کے 5، لدھیانہ کے 4،پٹیالہ ،روپڑ ، فرید کوٹ کا  1-1 اور مانسہ کے تین معاملے پازیٹو ہیں۔
پنجاب میں اب تک ہو چکی ہیں 5اموات
18مارچ کو نواں شہر کے گائوں پٹھلائو کو بزرگ کی موت  ہوئی، جو گزشتہ روز جرمنی سے آیا تھا۔ دوسری موت 29مارچ کو نواں شہر کے پاٹی کے رابطے میں آنے والے ہوشیار پور کے 1شخص  کی ہوئی، جو امرتسر  میںبھرتی تھا، تیسرے معاملے میں30مارچ کو لدھیانہ کی 42سالہ عورت نے پٹیالہ کے راجندرا ہسپتال میں دم توڑا ۔ 31مارچ کو چنڈیگڑھ کے پی جی آئی میں بھرتی موہالی کے 65سالہ بزرگ کی چوتھی موت ہو گئی، جبکہ تین اپریل کو 5ویں موت امرتسر کے سابق روگی بھائی نرمل سنگھ خالصہ کی  ہوئی ، جنہوں نے امرتسر کے سری گورو نانک دیو ہسپتال میںآخری سانس لی ۔
80سے زیادہ لوگوں نے توڑا دم
بھارت میںمتاثرین افراد کی تعداد 3000سے تجاوز کر گئی ہے۔ وہیں کم سے کم 80افراد کی اس وبا کی وجہ سے موت ہو چکی ہے۔ گزشتہ 24گھنٹے کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے 478نئے معاملے سامنے آئے ہیں، جو اب تک سب سے زیادہ ہیں۔
 



Comments


Scroll to Top