Latest News

عمران کی پارٹی نے پاکستان کی طاقتور فوج کے ساتھ خفیہ بات چیت سے کیا انکار

عمران کی پارٹی نے پاکستان کی طاقتور فوج کے ساتھ خفیہ بات چیت سے کیا انکار

اسلام آباد: جیل میں بند سابق وزیراعظم عمران خان کی زیر قیادت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)نے ملک کی طاقتور فوج کے ساتھ خفیہ مذاکرات کی افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی کو کسی بھی تنظیم سے بات چیت میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ پی ٹی آئی کے سربراہ بیرسٹر گوہر خان نے راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آج میں نے پارٹی کے بانی صدر عمران خان سے پوچھا کہ کیا کچھ اداروں نے ان سے بات چیت کے لیے رابطہ کیا ہے۔ عمران خان نے واضح طور پر کہا کہ ان سے کسی نے رابطہ نہیں کیا۔
 ڈان اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق گوہر خان کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ان سے کسی نے بھی بات چیت کے لیے رابطہ نہیں کیا اور نہ ہی انھیں کسی کی جانب سے بات چیت کے لیے کوئی پیغام موصول ہوا ہے۔ اس سے قبل میڈیا کے ایک حصے میں یہ خبر آئی تھی کہ عمران نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی پارٹی کے کچھ رہنما اب بھی اسٹیبلشمنٹ (فوج)سے رابطے میں ہیں۔ چند روز بعد گوہر خان نے یہ وضاحت دی ہے۔
انہوں نے کہا، دوسری پارٹی قیادت کا بھی یہی حال ہے۔ اگر ہمیں کسی کی طرف سے بات چیت کا کوئی پیغام ملے گا تو ہم میڈیا کو آگاہ کریں گے۔ گوہر خان نے واضح کیا کہ جب بھی پی ٹی آئی مذاکرات میں دلچسپی رکھتی ہے تو کھل کر بات کی جائے گی اور میڈیا کو اس سے آگاہ کیا جائے گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی کسی ایسی جماعت کے ساتھ اتحاد نہیں کرے گی جس نے اس کا 'مینڈیٹ' چرایا ہو، تاہم پارٹی پاکستانی عوام کے حقوق کے لیے اپنی کوششیں اور جدوجہد جاری رکھے گی۔
 



Comments


Scroll to Top