Latest News

عمران خان نے '' اسلامو فوبیا'' کے خلاف پوتن کے ''سخت بیان'' کی تعریف کی

عمران خان نے '' اسلامو فوبیا'' کے خلاف پوتن کے ''سخت بیان'' کی تعریف کی

 اسلام آباد:پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے پیر کو روسی صدر ولادیمیر پوتن سے بات کی اور دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعاون کے ساتھ ساتھ علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ پاکستانی دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق بات چیت کے دوران خان نے پیوتن کے اس  'سخت بیان'کی تعریف کی، جس میں روسی صدر نے کہا تھا کہ اظہار رائے کی آزادی کی آڑ میں پیغمبر اسلام کی توہین نہیں ہونی چاہیے۔
پوتن کے ساتھ فون پر گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی وزیر اعظم نے کہا کہ انہوں نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے اپنے خطاب میں مسلسل 'اسلامو فوبیا' اور اس سے منسلک نفرت کے حوالے سے اضافہ کیا ہے۔ساتھ ہی اس کے سنگین اثرات کی طرف اشارہ کیا ہے 
بیان کے مطابق، خان نے صدر پوتن کے اس بیان کی تعریف کی کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی توہین کو فنی آزادی کے اظہار کے طور پر نہیں دیکھا جاسکتا ہے۔
خان نے کہا کہ  وہ(پوتن)پہلے مغربی رہنما ہیں جنہوں نے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے مسلمانوں کے جذبات کے لیے ہمدردی اور حساسیت کا مظاہرہ کیا۔دونوں فریقین کے درمیان تجارت اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر آگے بڑھنے کے طریقہ کار پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور دونوں نے ایک دوسرے کو اپنے اپنے ممالک کے دورے کی دعوت دی۔
 



Comments


Scroll to Top