National News

دہلی انتخابات: عمران کے وزیر کاٹویٹ - دہلی میں مودی کو ہراؤ، کیجریوال نے دیا ایسا جواب

دہلی انتخابات: عمران کے وزیر کاٹویٹ - دہلی میں مودی کو ہراؤ، کیجریوال نے دیا ایسا جواب

نیشنل ڈیسک: دہلی میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کی بحث پاکستان میں بھی ہونے لگ گئی ہے۔ پاکستان میں بی جے پی کو شکست دینے کی مانگ اٹھی ہے۔دہلی انتخابات کے بہانے عمران خان کے بوکھلائے وزیر نے ٹویٹ کیا اور کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کو دہلی میں مت آنے دینا۔ پاکستان کے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی  وزیر چودھری فواد حسین نے ٹویٹ کیا کہ'' ہندوستان میں مودی کو ہارنا چاہئے۔ چودھری نے ٹویٹ کیا کہ ہندوستان کے لوگوں کو مودی کو ہرانا ضروری ہے۔وہ اس وقت دوسری ریاست کے انتخابات(دہلی) ہارنے کے پریشر میں الٹے سیدھے دعوے کر رہے ہیں، لوگوں کو خوفزدہ کر رہے ہیں۔کشمیر، شہریت قانون اور گرتی معیشت پر ملک و دنیا سے ملی رائے کے بعد انہوں نے اپنا ذہنی توازن کھو دیا ہے۔

PunjabKesari
کیجریوال نے دیا جواب
 فواد کی ٹویٹ پر دہلی کے  وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے جوابی حملہ کیا ہے۔کیجریوال نے ٹویٹ کیا کہ دہلی انتخابات ہندوستان کا اندرونی معاملہ ہے۔نریندر مودی جی ہندوستان کے  وزیر اعظم ہیں۔ میرے بھی وزیر اعظم ہیں۔دہلی کا انتخابات  ہندوستا ن کا اندرونی مسئلہ ہے اور ہمیں دہشت گردی کے سب سے بڑے سپانسرز کی مداخلت برداشت نہیں۔ پاکستان جتنی کوشش کر لے، اس ملک کے اتحاد پر حملہ نہیں کر سکتا''۔
 وزیر اعظم نریندر مودی نے کچھ دن پہلے این سی سی پریڈ میں کہا تھا کہ  ہندوستا ن میں اتنا دم ہے کہ وہ جنگ میں پاکستان کو 10 دن میں دھول چٹا سکتا ہے۔
 



Comments


Scroll to Top