Latest News

ٹرمپ کی کشمیر اور افغانستان  کے معاملے پر  عمران خان سے گفتگو

ٹرمپ کی کشمیر اور افغانستان  کے معاملے پر  عمران خان سے گفتگو

اسلام آباد:پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے ساتھ افغان امن عمل اور کشمیر مسئلے پر بات کی ہے۔
وزیر اعظم کے دفتر کے مطابق عمران خان نے جمعرات کے روز فون پر صدرٹرمپ سے باہمی اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ عمران خان نے افغانستان میں طالبان کی طرف سے دو مغربی یرغمالیوں کی رہائی کومثبت قدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان دونوں یرغمالیوں کی محفوظ رہائی سے خوش ہے۔

PunjabKesari
بیان کے مطابق صدر ٹرمپ نے اس مثبت قدم کو آسان بنانے میں پاکستان کی کوششوں کے اعتراف میں عمران خان کا شکریہ ادا بھی کیا۔خان نے افغانستان میں استحکام کے لیے افغان امن اور مفاہمت کے عمل کے فروغ کے لئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔ دونوں رہنماؤں نے اس سلسلے میں ساتھ مل کر کام کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل صدر  ٹرمپ نے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کشمیر مسئلے کو حل کرنے میں ثالثی کی پیشکش کی ہے۔



Comments


Scroll to Top