Latest News

عمران خان نے پھر اگلا زہر، کہا- تباہی کا راستہ نہیں چھوڑا تو ہندوستان کے ہوجائیں گے کئی  ٹکڑے

عمران خان نے پھر اگلا زہر، کہا- تباہی کا راستہ نہیں چھوڑا تو ہندوستان کے ہوجائیں گے کئی  ٹکڑے

انٹر نیشنل ڈیسک :ملائیشیا کے دورے پر آئے پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے  ایڈوانس اسلامک سٹڈیز انسٹی ٹیوٹ میں اپنے خطاب  میں ہندوستان کے خلاف زہر اگلتے ہوئے قابل اعتراض اور اشتعال انگیز باتیں کہیں۔ انہوں نے کہا کہ ' ہندوستان فاشزم اور شدت پسندی کے راستے پر آگے بڑھ رہا ہے اور اگر اس نے یہ راستہ نہیں چھوڑا تو یہ کئی ٹکڑوں میں تقسیم ہو جائے گا۔

PunjabKesari
میڈیا رپورٹ کے مطابق، ملائیشیا کے دورے پر آئے عمران نے ایڈوانس اسلامک سٹڈیز انسٹی ٹیوٹ میں اپنے خطاب میں یہ بات کہی۔ ایک سوال کے جواب میں عمران نے کہا کہ ' جب میں وزیر اعظم بنا تو میں نے سب سے پہلے  ہندوستان سے رابطہ کیا۔ میں نے وزیر اعظم نریندر مودی کو اپنی حمایت کایقین دلاتے ہوئے کہا تھا کہ ہم اپنے تعلقات کو بہتر بنانے کے لئے جو کچھ ہو سکے گا،کریں گے۔ کیونکہ سب سے زیادہ غریب لوگ ہمارے علاقے میں ہی رہتے ہیں۔
عمران نے کہا کہ ' علاقے میں غربت دور کرنے کا سب سے بہترین طریقہ یہی ہے کہ دونوں ملک آپس میں تجارت کریں،کشیدگی جتنی کم ہوگی، دونوں ملک دفاعی سیکٹر میں اتنا ہی کم خرچ کریں گے اور تجارت پر زیادہ خرچ کریںگے ، جس سے  خوشحالی آئے گی۔

PunjabKesari
اس کے بعد عمران نے کہا کہ 'ہندوستان  کی جانب سے ہماری پیشکش کو مسلسل رد جا رہا ہے .. اس کی کوئی عملی وجہ نہیں ہے بلکہ ہندوستان   پرایک شدت پسندنظریے نے قبضہ کر لیا ہے۔ جو کچھ  ہندوستان  میں ہو رہا ہے، وہ  ہندوستانی عوام کے لئے انتہائی خطرناک ہے اور اس سے  ہندوستان  ہمیشہ کے لئے تقسیم ہو جائے گا اور اس کے ٹکڑے ٹکڑے ہو جائیں گے۔
 



Comments


Scroll to Top