Latest News

پول کھلی تو عمران حکومت کا دعویٰ، ابھینندن کی رہائی کا نہیں تھا کوئی دباو

پول کھلی تو عمران حکومت کا دعویٰ، ابھینندن کی رہائی کا نہیں تھا کوئی دباو

انٹرنیشنل ڈیسک : پاکستان کی پارلیمنٹ میں ہندوستانی ونگ کمانڈر ابھینندن وردھمان کا ایک بار پھر ذکر کیا ہوا، عمران حکومت کے سبھی دعوؤں کی پول کھل گئی۔ پاکستان کے اپوزیشن کے ایک بڑے لیڈر کے بیان پر اب عمران حکومت نے صفائی دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی فوج یا پھر حکومت پر ہندوستانی فضائیہ کے ونگ کمانڈر ابھینندن وردھمان کو چھوڑنے کا کوئی دباو نہیں تھا۔ بتا دیں کہ پاکستان کے رکن پارلیمنٹ ایاز صادق نے دعویٰ کیا تھا کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ہندوستان کے حملے کے ڈر سے اعلی ٰسطحی میٹنگ میں پائلٹ ابھینندن کو رہا کئے جانے کی درخواست کی تھی۔

Pakistan releases IAF pilot Abhinandan Varthaman, Imran Khan's calls it  'goodwill gesture'پاکستانی رکن پارلیمنٹ ایاز صادق نے پارلیمنٹ میں دعویٰ کیا مجھے یاد ہے شاہ محمود قریشی اس میٹنگ میں موجود تھے جس میں عمران خان نے آنے سے انکار کر دیا تھا۔ قریشی کے پیر کانپ رہے تھے، پیشانی پر پسینہ تھا۔ ہم سے قریشی نے کہا خدا کے واسطے اب اس کو واپس جانے دیں، کیونکہ رات کے 9 بجے ہندوستان پاکستان پر حملہ کر رہا ہے۔

Pakistan Army chief's 'legs were shaking' as Shah Mehmood Qureshi said  India would attack' - The Economic Times
پاکستان کی پارلیمنٹ میں بڑا انکشاف کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ ہندوستان کے ونگ کمانڈر ابھینندن وردھمان کو ہندوستان کے خوف کے سبب پاکستان نے چھوڑا تھا۔ ایاز صادق نے کہا تھا کہ پاکستان حکومت میں حکومت ہند کو لے کر اس طرح کا ڈر بیٹھا ہوا تھا انہوں نے بغیر وقت گنوائے فورا ابھینندن وردھمان کو رہا کر دیا اور ہندستان کے سامنے گھٹنے ٹیک دئیے۔ انہوں نے کہا تھا کہ ہندوستان کو خوش کرنے کے لئے ابھینندن وردھمان کو چھوڑا گیا تھا۔

Pakistan had returned Abhinandan Varthaman fearing attack by India
ایاز صادق کے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے خارجہ دفتر کے ترجمان زاہد حفیظ چودھری نے کہا کہ ونگ کمانڈر ابھینندن کی رہائی کو لے کر پاکستان پر کوئی دباو نہیں تھا۔ ترجمان نے اپنے ہفتہ واری پریس کانفرنس میں کہا کہ پاکستان حکومت نے یہ فیصلہ امن وسلامتی کے پیش نظر لیا تھا اور عالمی برادری نے اس فیصلے کا خیرمقدم کیا تھا۔



Comments


Scroll to Top