National News

شیو سینا کی مرکز کو وارننگ- ہمت ہے تو ویر ساورکر کو بھارت رتن دو، ہم حمایت کریں گے، این آر سی پر بھی دیا بیان

شیو سینا کی مرکز کو وارننگ- ہمت ہے تو ویر ساورکر کو بھارت رتن دو، ہم حمایت کریں گے، این آر سی پر بھی دیا بیان

نئی دہلی: شیوسینا نے پیر کو لوک سبھا میں حکومت سے کہا کہ 'ہمت ہے تو ویر ساورکر کو بھارت رتن دیجئے اور وہ اس کی حمایت کرے گی۔ لوک سبھا میں صدر کے خطاب پر شکریہ تجویز پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے شیوسینا لیڈر سنجے راوت نے اس وقت یہ تبصرہ کیا جب حکمراں فریق کے کچھ ارکان نے انہیں ساورکر کا ذکر کرنے کے لئے کہا۔
بی جے پی کے کچھ ارکان کی روک -ٹوک کے درمیان راوت نے کہا، '' ہمت ہے تو آپ ساورکر کو بھارت رتن دیجئے ۔ہم حمایت کریں گے۔ راوت نے کہا کہ صرف اعلان سے ملک طاقتور نہیں بنے گا، بلکہ اس کے لئے اعلانات پر زیادہ عمل کرنا ہوگا۔
راوت نے کہا کہ این آر سی  ملک کو گمراہ کرنے کے لئے لایا جا رہا ہے، جبکہ ملک کے سامنے بے روزگاری، مہنگائی اور خواتین کی حفاظت جیسے  بڑے مسائل ہیں۔ انہوں نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ این آر سی  لائی گئی تو ملک میں 35 کروڑ لوگوں کو ڈٹینشن سینٹر میں بھیجنا پڑے گا۔
بحث میں حصہ لیتے ہوئے وائی ایس آر کانگرس پارٹی کے متھن  ریڈی نے کہا کہ این آر سی  کی کوئی ضرورت نہیں ہے اور سی اے اے  کی جو لوگ مخالفت کر رہے ہیں حکومت کو ان کی سننی چاہئے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت کو این پی آر میں شامل کچھ اضافی سوالات کو ختم کیا جانا چاہئے ۔
 



Comments


Scroll to Top