اندور (سچن بہارانی) : جموں و کشمیر کے پہلگام میں 22 اپریل کو ہوئے دہشت گردانہ حملے کے بعد ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کشیدگی مسلسل گہری ہوتی جارہی ہے۔ حملے میں 26 بے گناہ شہریوں کی ہلاکت اور درجنوں کے زخمی ہونے کے بعد ہندوستانی حکومت نے سخت رویہ اپنایا ہے۔ دریں اثنا، پاکستانی رکن پارلیمنٹ کے بابری مسجد کی پہلی اینٹ پاکستانی فوج کے آرمی چیف کے ذریعہ رکھنے کے بیان پرکیلاش وجہ ورگیہ کا تبصرہ سامنے آیا ہے ۔ انہوں نے سخت الفاظ میں کہا کہ جنگ ہوئی تو یہ رہیں گے تو کریں گے۔ جنگ ہوئی تو 24 گھنٹے میں پاکستان کا صفایا ہو جائے گا، یہ ہماری صلاحیت ہے۔
کیلاش وجے ورگیہ نے کہا کہ پاکستان نے ابھی تک ہماری صلاحیتوں کا اندازہ نہیں لگایا۔ بلا ضرورت گرجنے والے اور بڑی بڑی باتیں کرنے والے کچھ نہیں کر سکتے۔ ہندوستان نے کبھی نہیں کہا کہ ہم لاہور جا کر پرچم لہرائیں گے۔ اسے ہندوستان کی صلاحیت کے بارے میں کوئی اندازہ نہیں ہے، وہ بڑی بڑی بات کرتے ہیں۔ جنگ ہوئی تو 24 گھنٹے میں پاکستان کا نقشہ مٹ جائے گا۔