National News

مولانا ارشد مدنی کو آئی اے ایس نیاز خان کا جواب-  جس مسلم نے تعلیم حاصل کی ، وہ گورنر - میئر بنا اور جو شدت پسند بنا وہ ۔۔۔

مولانا ارشد مدنی کو آئی اے ایس نیاز خان کا جواب-  جس مسلم نے تعلیم حاصل کی ، وہ گورنر - میئر بنا اور جو شدت پسند بنا وہ ۔۔۔

 بھوپال: مدھیہ پردیش کیڈر کے معروف آئی اے ایس افسر نیاز خان ایک بار پھر سرخیوں میں ہیں۔ جمعیت علمائے ہند کے قومی صدر مولانا ارشد مدنی کے بیان کے بعد آئی اے ایس نیاز خان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم  X پر سخت ردعمل دیا ہے۔

जिस मुस्लिम ने शिक्षा प्राप्त की वह लंदन, न्यूयॉर्क का मेयर बना तो अमेरिका में गवर्नर और लेफ्टिनेंट गवर्नर बना। जिस मुस्लिम ने कट्टरता और अंधविश्वास की शिक्षा ली वो मैकेनिक, महिलाओं पर अन्याय करने वालाऔर पंक्चर बनाने वाला बना। शिक्षा मुस्लिमों के लिए रामबाण औषधि है, समझें इसे।

— NIYAZ KHAN (@saifasa) November 23, 2025


 کیا بولے نیاز  
نیاز خان نے لکھا کہ جس مسلمان نے تعلیم حاصل کی، وہ لندن اور نیویارک کا میئر بنا امریکہ میں گورنر اور لیفٹننٹ گورنر بنا۔ لیکن جس نے شدت پسندی اور اندھ وشواس (اندھا عقیدہ)کو اختیار کیا، وہ مکینک، عورتوں پر ظلم کرنے والا یا پنکچر بنانے والا بنا۔ تعلیم مسلمانوں کے لیے رامبان اوشدھی (یعنی مکمل شفا دینے والی دوا)ہے، اسے سمجھیں۔
 مولانا مدنی نے بڑا بیان دیا تھا 
  بتا دیں کہ مولانا ارشد مدنی نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ لندن یا نیویارک میں مسلمان میئر بن سکتے ہیں، لیکن ہندوستان میں مسلمان کے لیے یونیورسٹی کا وائس چانسلر بن پانا بھی مشکل ہوتا ہے۔ آئی اے ایس نیاز خان نے اس بیان کو بالکل غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہندوستان میں تعلیم اور صلاحیت رکھنے والوں کے لیے کوئی رکاوٹ نہیں ہے۔
 



Comments


Scroll to Top