National News

ویتنام میں سیلاب اور زمین کھسکنے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 90 ہوئی

ویتنام میں سیلاب اور زمین کھسکنے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 90 ہوئی

انٹرنیشنل ڈیسک: وسطی ویتنام کے علاقے میں سیلاب اور زمین کھسکنے سے مرنے والوں کی تعداد اتوار کو بڑھ کر 90 ہو گئی۔ ایک نیوز ایجنسی نے ویتنام آفت انتظامیہ اتھارٹی کے حوالے سے یہ معلومات دی۔ رپورٹ کے مطابق 12 لوگ اب بھی لاپتہ ہیں۔ تیز بارش اور سیلاب کی وجہ سے علاقے میں 1,154 گھروں اور 80,800 ہیکٹر سے زیادہ دھان اور دوسری فصلوں کو نقصان پہنچا ہے۔
وزیر اعظم فام منہ چنھ نے وسطی صوبوں میں سنگین سیلاب اور قدرتی آفات سے نمٹنے کے اقدامات بڑھانے کی ہدایت کی ہے۔ ویتنام کی نیوز ایجنسی نے بتایا کہ ویتنامی حکومت نے اس آفت سے ب±ری طرح متاثر علاقوں کی مدد کے لیے 700 ارب ویتنامی ڈونگ (تقریباً 26.6 لاکھ ڈالر) کی ایمرجنسی امداد دی ہے۔



Comments


Scroll to Top