Latest News

گڈ کری  بولے- میں نے کہا تھا  نا کرکٹ اور سیاست میں کچھ بھی ممکن ہے

گڈ کری  بولے- میں نے کہا تھا  نا کرکٹ اور سیاست میں کچھ بھی ممکن ہے

ناگپور: مرکزی سڑک وزیر ٹرانسپورٹ نتن گڈکری نے مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف لینے پر دیویندر فڑنویس اور اجیت پوار کو نائب وزیر اعلیٰ بننے پر مبارک باد دی۔گڈکری نے ٹویٹ کر کہا، '' مہاراشٹر کا وزیر اعلیٰ اور نائب وزیر اعلیٰ بننے پر فڑنویس اور پوار کو مبارک ہو۔مجھے یقین ہے کہ آپ کی قیادت میں مہاراشٹر اور تیز رفتار سے آگے بڑھے گا۔وہیں انہوں نے کہا کہ میں نے ہی بولا تھا  کہ کرکٹ اور سیاست میں کچھ بھی ممکن ہے اور اب لوگ میرے کہنے کا مطلب سمجھ گئے ہوں گے۔
گڈکری نے کچھ دن پہلے کہا تھا کہ کرکٹ اور سیاست میں کچھ بھی ممکن ہے، اگرچہ تب کوئی ان کے  اشارے کو سمجھ نہیں پایا تھا لیکن اب لوگ ان کی اس تبصرہ کو سمجھ گئے۔دوسری طرف دیویندر فڑنویس نے بھی حلف لینے کے بعد شیوسینا پر نشانہ لگایا۔
انہوں نے کہا کہ ریاست کو کھچڑی نہیں بلکہ مستحکم اور مستقل حکومت کی ضرورت ہے۔فڑنویس نے کہا کہ مہاراشٹر کے عوام نے شیوسینا اور بی جے پی کو مینڈیٹ دیا تھا لیکن شیوسینا نے لوگوں کے فیصلے کی توہین کی۔بتا دیں کہ فڑنویس اور پوار نے آج صبح سب کو چونکاتے ہوئے وزیر اعلیٰ اور نائب وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف لیا۔
 



Comments


Scroll to Top