حیدرآباد: کچھ نیوز چینلوں اور سوشل میڈیا سائٹس کو آبروریزی کے بعد قتل کی شکار ہوئی 25 سالہ ڈاکٹر کا نام اجاگر کرنے پر انہیں نوٹس جاری کر ایسا نہ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔ان نیوز چینلوں اور سائٹس پر ملزمان کی تصویر بھی شائع اور نشر کی گئی۔
معاملے کی تحقیقات کر رہی سائبرآباد پولیس نے یہ بھی کہا کہ کچھ پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا نے نیوز چینلوں، اخبارات اور سوشل میڈیا پر جانچ سے منسلک دستاویزات کی اشاعت و نشریات کی ، جس کی وجہ سے معاملے کی تحقیقات میں رکاوٹ پیدا ہوئی ۔اس لئے انہیں تعزیرات ہند کی دفعہ 149 کے تحت نوٹس جاری کر اس طرح کے مواد کی اشاعت اور نشریات روکنے کو کہا گیا ہے۔
پولیس کے ایک سینئر افسر نے منگل کو بتایا کہ' ہم ایسے ٹی وی چینلوں سے بات کر رہے ہیں اور انہیں نوٹس جاری کر اس معاملے سے جڑے کسی بھی شخص پہچان اور تصویر کی نشریات روکنے کو کہا ہے اس کے ساتھ ہی سوشل میڈیا کمپنیوں سے بھی بات کر رہے ہیں کہ اس طرح کے مواد کو اپنے پلیٹ فارم سے ہٹائیں'۔