Latest News

بھاجپا کتنی بھی کوشش کر لے ملک کا رنگ ترنگا ہی رہے گا: اکھلیش یادو

بھاجپا کتنی بھی کوشش کر لے  ملک کا رنگ ترنگا ہی رہے گا: اکھلیش یادو

لکھنؤ:  اتر پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو نے ایک با رپھر  ریزرویشن کو لیکر  بڑا بیان دیا ہے ۔ اکھلیش نے آبادی کے حساب سے  ریزرویشن دینے کی بات کہی ہے ۔اس دوران انہوں نے  یوپی حکومت پر جم کر نشانہ   سادھا ۔ یوگی حکومت پر حملہ کرتے ہوئے انہو ںنے کہا کہ  حکومت صرف رنگ بدلنے کی سیاست کر رہی ہے ، جبکہ ملک کی ساری صنعتیں چوپٹ ہوگئی ہیں۔
انہو نے کہاکہ گیتا میں صاف طور پر کہا گیا  ہے کہ  یوگی وہی ہے جو دوسرے دکھ درد کو اپنا سمجھے۔کیا وزیر اعلیٰ یوگی دوسرے کے دکھ درد کو اپنا  سمجھتے ہیں۔ابھی  وزیر اعلیٰ کی جانب سے تقسیم کئے گئے کمبلوں کو اتنی سردی  میں بھی ان  کے افسران نے چھین لیا ۔جہاں تک سوال ملک کا ہے  صدیوں سے لوگ یہاں بھارے چارے کے ساتھ مل کر رہتے آئے ہیں۔ یہ ہماری تہذیب وثقافت ہے ۔اکھلیش نے کہا کہ  سبھی جانتے ہیں کہ  بھار ت کا ترنگاہے  ۔ کوئی بھی  کچھ بھی کرلے  اس کا  رنگ ایک نہیں ہو گا ، یہ ترنگا  ہے ترنگا ہی رہے گا ۔

 



Comments


Scroll to Top