YOGI GOVERNMENT

بڑی خبر: اترپردیش کے اوریہ میں خوفناک سڑک حادثہ ، 24 افراد ہلاک ، متعدد شدید زخمی

بڑی خبر: اترپردیش کے اوریہ میں خوفناک سڑک حادثہ ، 24 افراد ہلاک ، متعدد شدید زخمی

لکھنؤ:  اتر پردیش کے اوریا میں ایک خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا۔ جس میں 24 مزدور ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ متعدد افراد شدید زخمی ہیں۔ بتادیں کہ ڈی سی ایم 81 کارکنوں کے ساتھ فرید آباد سے آرہی تھی۔ وہ اوریہا میں کھڑے ٹرالے سے ٹکرا گئی۔ اس موقع پر 24 افراد لقمہ اجل بن گئے ، جب کہ متعدد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ زخمیوں کو ڈسٹرکٹ اسپتال ریفر کردیا گیا ہے۔

16 May,2020
ملک بھر میں دکھا وزیر اعظم  مودی کی درخواست کا اثر ، وزیر اعلیٰ یوگی نے بھی جلائے چراغ

ملک بھر میں دکھا وزیر اعظم  مودی کی درخواست کا اثر ، وزیر اعلیٰ یوگی نے بھی جلائے چراغ

لکھنئو:وزیر اعظم نریندر مودی کی درخواست 9بجے 9منٹ کا اثر اتوار کو ملک بھر میں دیکھنے کو ملا ۔ ملک کے کونے کونے میں لوگوں نے کوروناکے خلاف ایک ساتھ دیئے جلائے ۔ خود وزیراعظم مودی نے بھی اپنی رہائش گاہ   پر چراغ جلائے۔ اتر پردیش  کے وزیراعلی ٰ یوگی آدتیہ ناتھ بھی اس معاملے میں پیچھے نہیں ہٹے۔ انہوں نے بھی چراغ جلا کر لوگوں کا ساتھ دیا اور کورونا کے خلاف لڑائی میںیکجہتی دکھائی ۔

06 April,2020
صو بے کی 23کروڑ عوام میں سے کوئی بھی رہا  بھوکا تو ڈی ایم ہوں گے ذمہ دار :وزیر اعلیٰ یوگی

صو بے کی 23کروڑ عوام میں سے کوئی بھی رہا  بھوکا تو ڈی ایم ہوں گے ذمہ دار :وزیر اعلیٰ یوگی

لکھنئو:کورونا وبا کے درمیان یوگی حکومت غریبوں کے  فائدے کو لے کر خاص رخ اپنائی  ہوئی ہے۔ لاک ڈاون میں غریب مزدوروں کو کوئی  پریشنا نی نہ ہو اس لئے  ضلع افسران کو سخت ہدایت دی ہے کہ اگر کوئی بھی بھوکا رہ گیا تواس کے لئے ضلع افسران ذمہ دار ہوں گے۔

04 April,2020
اعظم  گڑھ:کورونا پازیٹو  مریض ملنے سے پھیلی افرا تفری ،قصبے کو  کیا گیاسیل

اعظم  گڑھ:کورونا پازیٹو  مریض ملنے سے پھیلی افرا تفری ،قصبے کو  کیا گیاسیل

اعظم گڑھ:کورونا وبا کے درمیان دہلی کے نظام الدین  میں تبلیغی جماعت میںشامل  ہونے والوں میں کورونا پازیٹو  ہونے سے پورے ملک میں ہا ہا کار مچی ہوئی ہے ۔ صوبے کی یوگی حکومت نے سبھی ضلع افسرا ن کو سخت احکام دیئے ہیں کہ تبلیغی جماعت میں شامل لوگوں کی لسٹ تیار کر ان کی جانچ  کرا کے آئیسولیٹ کیا جائے ۔تب سے صوبے میںتبلیغی جماعت میں شامل لوگوں  کی تلاش جاری ہے۔

03 April,2020
غازی آباد :نرسوں سے بدسلوکی پڑی مہنگی،6جماعتیو ں پر درج ہوئی ایف آئی آر، یوگی نے کہا ،این ایس اے لگاو

غازی آباد :نرسوں سے بدسلوکی پڑی مہنگی،6جماعتیو ں پر درج ہوئی ایف آئی آر، یوگی نے کہا ،این ایس اے لگاو

غازی آباد:ضلع کے ایم جی ہسپتال میں بھرتی 6جماعتیوں  کو نرسوں سے بد سلوکی  کرنابہت مہنگا پڑ گیا ہے۔ نرسوں کی شکایت پر ایس ایس پی نے معاملے کی جانچ کرائی تو الزام صحیح پایا گیا ۔ اب ایس ایس پی  نے ملزمین6جماعتیوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دیا ہے۔

03 April,2020
دارالعلوم دیوبند نے سی ایم یوگی کو لکھا خط، ایک عمارت میں آئسولیشن وارڈ بنانے کی پیشکش

دارالعلوم دیوبند نے سی ایم یوگی کو لکھا خط، ایک عمارت میں آئسولیشن وارڈ بنانے کی پیشکش

لکھنئو:ہندوستان میں کورونا وائرس کے بڑھتے اثرات اور اس وائرس کے انفیکشن کی وجہ سے لگاتار ہو رہی اموات کے پیش نظر کئی سماجی و ملی تنظیمیں مدد کے لیئے سامنے آئی ہیں۔ دارالعلوم دیوبند نے بھی ملک میں پیدا مشکل حالات کو دیکھتے ہوئے یوگی حکومت کو خط لکھ کر مدد کے لئے ہاتھ آگے بڑھایا ہے۔دارالعلوم دیوبند (سہارنپور، یو پی)کے مہتمم مولانا مفتی ابوالقاسم نعمانی نے یو پی کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کو خط لکھ کر کہا ہے کہ ادارہ اپنی ایک عمارت کو آئسولیشن وارڈ بنانے کی پیشکش کرتا ہے

31 March,2020
کورونا وبا :منریگا مزدوروں کوبڑی راحت ،یو پی حکومت نے کھاتے میں  ٹرانسفر کئے 1000-1000روپے

کورونا وبا :منریگا مزدوروں کوبڑی راحت ،یو پی حکومت نے کھاتے میں  ٹرانسفر کئے 1000-1000روپے

لکھنئو:کورونا وبا سے جوجھ رہے اتر پردیش کے مزدوروں  کے لئے یوگی حکومت ہر ممکن مدد کر رہی ہے۔ اسی کڑی میں آج حکومت نے ایک اور بڑا فیصلہ لیا ہے۔ یو پی حکومت نے آج صوبے کے 27.15لاکھ  منریگا مزدوروں کے کھاتے میں 1000-1000روپے ٹرانسفر کئے ہیں۔ حکومت نے منریگا مزدوروں کے بنک کھاتے میں کل 611کروڑ روپے ٹرانسفر کئے  ہیں۔

30 March,2020
یوگی حکومت کی بڑی  مدد،دیہاڑی مزدوروں کے کھاتے میں ٹرانسفر  ہوئے 1000-1000روپے

یوگی حکومت کی بڑی  مدد،دیہاڑی مزدوروں کے کھاتے میں ٹرانسفر  ہوئے 1000-1000روپے

لکھنئو:وزیر اعظم یوگی آدتیہ ناتھ کی سختی کے بعد دیہاڑی مزدورو ں کے کھاتے میں 1000-100روپے ٹرانسفر کر دیئے گئے ہیں ۔ بتا دیں کہ سوموار کو وزیر اعلی ٰیوگی نے افسران کو حکم دیا تھا کہ جتنی جلدی ہو سکے دیہاڑی مزدوروں  کو کھاتے میں مدد کی رقم پہنچائی جائے ۔ بتا دیں کہ صوبے کے 17کورونا سے متاثر ہ ضلعوں کو لاک ڈائون کر دیا گیاہے۔ بتا دیںکہ کورونا وائرس کی وجہ سے عوام کو جینا محال ہو ا ہے۔

24 March,2020
حکومت  کے 3سال پورے ہونے پر بولے اکھلیش، مسلمانوں پر ظلم و  جبر کرنے پر نمبر ون سی ایم یوگی

حکومت  کے 3سال پورے ہونے پر بولے اکھلیش، مسلمانوں پر ظلم و  جبر کرنے پر نمبر ون سی ایم یوگی

لکھنئو: یوگی سرکار کے3سال پورے ہو گئے ہیں  ۔ ایسی صورتحال میں حکومت 3 سال سے اپنی کامیابیوں کا اعلان کررہی ہے ، دوسری طرف حزب اختلاف یوگی حکومت کی نا کامیابی کو  گن رہی ہے۔ اس سلسلے میں ، سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو نے جمعرات کو ایک پریس کانفرنس کے ذریعے حکومت پر سخت حملہ کیا ہے۔

19 March,2020
حکومت کے 3سال پورے ہونے پر بولے یوگی ،اتر پردیش نے ہر علاقے میں بنایا ریکارڈ

حکومت کے 3سال پورے ہونے پر بولے یوگی ،اتر پردیش نے ہر علاقے میں بنایا ریکارڈ

لکھنئو :اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے بدھ وار کوکہا کہ صوبے میں ان کی حکومت ''''وکاس''''،''''اعتماد اور اچھی حکمرانی'''' کے تین سال پورے کرنے جا رہی ہے اور اس دوران وزیر اعظم نریندر مودی کی پریرنا ان کاسمبل رہی

18 March,2020
اترپردیش: وزیر اعلیٰ یوگی کو '' دہشت گرد'' بتانے والے وکیل عبدالحنان پر لگا غداری کاالزام

اترپردیش: وزیر اعلیٰ یوگی کو '' دہشت گرد'' بتانے والے وکیل عبدالحنان پر لگا غداری کاالزام

کانپور: اتر پردیش کے وزیر  اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے خلاف قابل اعتراض ٹویٹ کرنا کانپور ڈسٹرکٹ کورٹ کے وکیل عبد الحنان کو بھاری پڑا۔ پولیس نے وکیل کو گرفتار کر لیا ہے، وکیل کے خلاف غداری کی دفعات میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

17 March,2020
سی اے اے پر مرکز نے سپریم کورٹ میں داخل کیا 129 صفحات کا جواب، کہا- کورٹ کا اس میں دخل بہت محدود ہے

سی اے اے پر مرکز نے سپریم کورٹ میں داخل کیا 129 صفحات کا جواب، کہا- کورٹ کا اس میں دخل بہت محدود ہے

نئی دہلی:مرکزی حکومت نے شہریت ترمیمی قانون ( سی اے اے ) کی  آئینی حیثیت کو چیلنج کرنے والی درخواستوں پر منگل کو سپریم کورٹ  میں اپنا جواب داخل کیا۔مرکز نے 129 صفحات کے اپنے جواب میں کہا کہ یہ قانون کسی بنیادی حق کی خلاف ورزی نہیں کرتا اور اس سے آئینی اخلاقیات کی خلاف ورزی ہونے کا کوئی سوال نہیں اٹھتا۔

17 March,2020
راہل گاندھی کی پیشینگوئی - کورونا کے علاوہ ایک اور بڑی  تباہی  ہندوستان میں دستک دینے والی ہے

راہل گاندھی کی پیشینگوئی - کورونا کے علاوہ ایک اور بڑی  تباہی  ہندوستان میں دستک دینے والی ہے

نئی دہلی: کانگرس لیڈر راہل گاندھی نے منگل کو کہا کہ ملک کو صرف   کورونا وائرس سے ہی نہیں بلکہ ایک بڑی تباہی  ہندوستان  میں دستک دینے والی ہے۔ یہ تباہی ہے قریب آ رہی اقتصادی بربادی اور اس کے لئے بھی ہندوستان کو تیار رہنا ہوگا ۔راہل نے کہا کہ اقتصادی تباہی کی وجہ سے ہمارے لوگوں کو اگلے 6 ماہ میں ناقابل تصور مصائب سے گزرنا  ہوگا ۔

17 March,2020
مدھیہ پردیش: بھاجپا نے  106 ممبران اسمبلی کی کرائی پریڈ،  گورنر بولے - آئین کے مطابق ہوگی کارروائی

مدھیہ پردیش: بھاجپا نے  106 ممبران اسمبلی کی کرائی پریڈ،  گورنر بولے - آئین کے مطابق ہوگی کارروائی

بھوپال :مدھیہ پردیش کی ودھان سبھا کو کورونا وائرس کا حوالہ دیتے ہوئے 26 مارچ تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔ اسمبلی اسپیکر  کے فیصلے کے خلاف شیو راج سنگھ چوہان نے سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے۔اس پر عدالت 12 گھنٹے  میں سماعت کے لئے تیار ہوگئی ہے

16 March,2020
کورونا وائرس: دہلی میں 50 لوگوں کے ایک ساتھ جمع ہونے پر  پابندی، 31 مارچ تک تمام پارک بند

کورونا وائرس: دہلی میں 50 لوگوں کے ایک ساتھ جمع ہونے پر  پابندی، 31 مارچ تک تمام پارک بند

نئی دہلی: کورونا وائرس (کووڈ - 19 )کو بڑھتے قہر کو دیکھتے ہوئے دہلی حکومت نے لوگوں سے احتیاط برتنے کی اپیل کی ہے ۔ دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے پیر کو پریس کانفرنس کر کے کہا کہ  31 مارچ تک دہلی میں  تمام پارک بند رہیں  گے

16 March,2020
پنجاب میں کورونا وائرس:  شاپنگ مال، سنیما گھر، ریستوران اور سکول 31 مارچ تک رہیں گے بند

پنجاب میں کورونا وائرس:  شاپنگ مال، سنیما گھر، ریستوران اور سکول 31 مارچ تک رہیں گے بند

چندی گڑھ: کورونا وائرس کے خوف سے پنجاب حکومت نے شہر کے سنیما گھر، ریستوران، شاپنگ مال اوراسکول 31 مارچ تک بند کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ اسکولوں میں صرف امتحانات چلتے رہیں گی ۔حکومت نے ایڈوائزری  جاری کرتے ہوئے کہاکہ  یہ قدم احتیاط کے طور پر اٹھائے جا رہے ہیں۔

14 March,2020
عوام کو جھٹکا ، حکومت نے  پھر بڑھائی پٹرول -ڈیزل پر ایکسائز  ڈیوٹی

عوام کو جھٹکا ، حکومت نے  پھر بڑھائی پٹرول -ڈیزل پر ایکسائز  ڈیوٹی

بزنس ڈیسک:پٹرول- ڈیزل کے لئے عوام کو اب زیادہ پیسے ادا کرنے ہوں گے ۔دراصل مودی حکومت نے  آج سے پٹرول اور ڈیزل پر تین روپے فی لٹر کی شرح سے ایکسائز ڈیوٹی بڑھا دی ہے۔  بین الاقوامی سطح پر تیل کی قیمتوں میں گراوٹ سے فائدہ لینے کی کوششوں کے  تحت حکومت نے سنیچروار  کو یہ قدم اٹھایا ہے۔

14 March,2020
سی اے اے مظاہرین کے پوسٹر لگانے کا معاملہ:سپریم کورٹ کاہائیکورٹ کے حکم پر روک لگانے سے انکار،بڑی بینچ کو سونپا کیس

سی اے اے مظاہرین کے پوسٹر لگانے کا معاملہ:سپریم کورٹ کاہائیکورٹ کے حکم پر روک لگانے سے انکار،بڑی بینچ کو سونپا کیس

نیشنل ڈیسک :سپریم کورٹ نے جمعرات کو اتر پردیش کی حکومت کی اس اپیل پر سماعت کی، جس میں اس نے الہ آباد ہائی کورٹ کے 6 مارچ کے فیصلے کو چیلنج کیا ہے ۔لکھنؤ میں سی اے اے مخالف مظاہرین کے پوسٹر لگانے پر سپریم کورٹ نے سماعت کرتے ہوئے کہا کہ یہ انتہائی اہم معاملہ ہے ۔

12 March,2020
دنیامیں کورونا وائرس سے 4623اموات اور 125,841متاثر ،ہندوستان نے پوری دنیا سے خود کو کیا الگ

دنیامیں کورونا وائرس سے 4623اموات اور 125,841متاثر ،ہندوستان نے پوری دنیا سے خود کو کیا الگ

بیجنگ،جینیوا ،نئی دہلی:چین کے ہیبئی صوبے کی دارالحکومت ووہان سے پیر جمانے والے مہلک کورونا وائرس کی زد میں دنیا کے 113ممالک آگئے ہیں اور اس سے مرنے والوں کی تعداد 4623ہو چکی ہے جبکہ 125,841 افراد اس وائرس سے زندگی اور موت کی لڑائی لڑ رہے ہیں

12 March,2020
ڈبلیو ایچ او نے کورونا وائرس کو وباء قرار دیا ،15اپریل تک بیرون ملک سے ہندوستان میں داخلہ بند

ڈبلیو ایچ او نے کورونا وائرس کو وباء قرار دیا ،15اپریل تک بیرون ملک سے ہندوستان میں داخلہ بند

نئی دہلی :ہندوستان نے تمام موجودہ ویزا1''''5اپریل تک رد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومت نے کورونا وائرس (کووڈ19) کے پیش نظر 15اپریل تک سبھی ویزا رد کرنے کا حکم دیا ہے۔ کورونا وائرس کی نگرانی کے لئے افسران  کے گروپ کی سفارش پریہ فیصلہ لیا گیا ۔ حکومت کی جانب  سے بدھوار کو جاری احکامات میں کہا گیا ہے

12 March,2020

Scroll to Top