Latest News

این آر سی پر لوک سبھا میں وزارت داخلہ کا جواب- پورے ملک میں لاگو کرنے پر ابھی کوئی فیصلہ نہیں

این آر سی پر لوک سبھا میں وزارت داخلہ کا جواب- پورے ملک میں لاگو کرنے پر ابھی کوئی فیصلہ نہیں

نئی دہلی :ملک بھر میں  شہریت ترمیمی قانون ( سی اے اے ) اور قومی شہری رجسٹر ( این آر سی) کو لیکر مچے بوال کے درمیان  وزارت داخلہ نے صفائی دی ہے کہ  این آر سی پورے ملک میں لاگو  کرنے کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں لیا ہے ۔این آر سی لاگو ہوگی یا نہیں ؟ اس سوال پر منگل کو مرکزی وزارت داخلہ نے لوک سبھا میں تحریری بیان دیا ہے۔ وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ ابھی تک ملک بھر میں این آر سی لاگو کرنے کا فیصلہ نہیں لیا گیا ہے۔، اس کے لئے کوئی قدم نہیں اٹھایا گیا ہے ۔ 

PunjabKesari
 بتا دیں کہ اپوزیشن کی جانب سے مسلسل اس مسئلے پر سوال کھڑا کیا جا رہا تھا اور مودی حکومت پر نشانہ لگایا جا رہا ہے۔ لوک سبھا میں ممبر پارلیمنٹ چندن سنگھ، ناگیشور را ؤ کی جانب سے وزارت داخلہ سے کچھ سوال پوچھے گئے تھے۔اس میں کیا این آر سی کو لاگو کرنے کے لئے حکومت اقدامات کر رہی ہے، کیا ریاستی حکومتوں سے اس بارے میں بحث کی گئی ہے؟ سمیت کل چار سوال تھے۔ 

PunjabKesari
ان کے جواب میں مرکزی  وزیر داخلہ مملکت  نتیانند رائے نے لوک سبھا میں تحریری طور پر بیان میں کہا ہے ' ابھی تک حکومت ہند نے پورے ملک میں نیشنل رجسٹر فار سٹیزن نافذ کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں لیا ہے۔غور طلب ہے کہ منگل کو ہی لوک سبھا میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ بھی بیان دینے والے تھے، لیکن اپوزیشن کے ہنگامے کی وجہ سے وہ اپنا بیان نہیں دے سکے۔ اسپیکر اوم برلا نے ایوان کی کارروائی ملتوی کر دی تھی ۔اس کے بعد اس جواب کو وزارت داخلہ کی جانب سے ایوان کی میز پر رکھ دیا گیا۔
اس سے پہلے پیر کو بی جے پی ( بھارتیہ جنتا پارٹی ) نے واضح کیا تھا کہ  شہرت ترمیمی قانون میں کچھ بھی گڑ بڑ نہیں ہے، اس لئے اس کی مخالفت میں ہو رہے  احتجاجی مظاہروں کا کوئی جواز نہیں  اور یہ قانون کسی حال میں واپس نہیں لیا جائے گا ۔
 



Comments


Scroll to Top