Latest News

اگر ملک کی تقسیم نہ ہوتی تو ہندوستان میں بھی مسلم وزیر اعظم ہوتا : اقبال محمود

اگر ملک کی تقسیم نہ ہوتی تو ہندوستان میں بھی مسلم وزیر اعظم ہوتا : اقبال محمود

سنبھل: صدر نشست سے سات بار کے سماج وادی پارٹی کے رکنِ اسمبلی اقبال محمود نے ایک بار پھر بیان دے کر بحث چھیڑ دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگرہمارے اس ملک  (ہندوستان )کی تقسیم نہ ہوئی ہوتی تو ہندوستان میں بھی مسلمان وزیرِاعظم بن سکتا تھا۔ اقبال محمود نے کہا، آج ہندوستان میں 30-32 کروڑ مسلمان ہیں، لیکن ہم سوچ بھی نہیں سکتے کہ کوئی مسلمان وزیرِاعظم بنے گا۔ اگر پاکستان الگ نہ ہوا ہوتا تو ہماری بھی حالت کچھ اور ہوتی۔
ہم آج بھی اس دن کو کوستے ہیں..
رکنِ اسمبلی نے آگے کہا کہ جب ملک آزاد ہوا تھا، تب محمد علی جناح نے پاکستان بنوایا۔ جسے ہندوستان سے محبت تھی، وہ یہیں رہ گیا اور جسے جناح سے محبت تھی، وہ پاکستان چلا گیا۔ ہم آج بھی اس دن کو کوستے ہیں۔ 
قابلِ غور بات ہے کہ اقبال محمود اس سے پہلے بھی اپنے بیانات کو لے کر چرچا میں رہ چکے ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے کہا تھا کہ رکشہ والے کا بیٹا، رکشہ والا ہی بنے گا، جس پر کافی تنازعہ ہوا تھا۔
 



Comments


Scroll to Top