نئی دہلی: دبئی میں پھنسے 149 مسافروں کو لے کر ایئر انڈیا کا ایک طیارہ منگل کی صبح دہلی پہنچا ایئر انڈیا کے ایک ترجمان نے بتایا کہ پرواز نمبر اے آئی 916ڈی آج صبح 10:58 بجے دہلی کے اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اتری اس میں کل 157 افراد سوار تھے جن میں 149 مسافر اور عملے کے آٹھ ارکان شامل تھے مغربی ایشیا میں پھنسے مسافروں کو دہلی لانے والی یہ آج کی پہلی پرواز تھی اس سے پہلے دبئی میں پھنسے ایئر انڈیا اور ایئر انڈیا ایکسپریس کے 143 عملے کے ارکان کو لے کر ایئر انڈیا کی پرواز نمبر اے آئی 918ڈی دہلی پہنچی تھی۔ یہ عملے کے ارکان اچانک پروازیں بند ہونے کی وجہ سے دبئی میں پھنس گئے تھے۔