National News

وزیر اعظم نے قطر کے امیر سے بات چیت کی

وزیر اعظم نے قطر کے امیر سے بات چیت کی

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے بات چیت کی بات چیت کے دوران وزیر اعظم نے کہا کہ ہندستان قطر کے ساتھ پوری قوت کے ساتھ کھڑا ہے اور اس کی خودمختاری اور سالمیت کی خلاف ورزی کی سخت مزمت کرتا ہے دونوں قائدین نے مکالمے اور سفارتکاری کے ذریعہ خطے میں امن و استحکام کی بحالی کی فوری ضرورت پر زور دیا۔
وزیر اعظم نے اس چنوتی بھرے دورے میں قطری قیادت کے ذریعہ ہندستانی برادری کی مسلسل حمایت اور تحفظ کے لیے ان کی ستائش بھی کی۔
وزیر اعظم نے ایکس پر لکھا؛ ”قطر کے امیر، میرے بھائی عزت مآب شیخ تمیم بن حمد الثانی سے بات چیت کی۔ ہم قطر کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے ہیں اور اس کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی کسی بھی طرح کی خلاف ورزی کی پرزور مزمت کرتے ہیں۔ ہم نے مکالمے اور سفارتکاری کے ذریعہ خطے میں امن و استحکام کی بحالی کی فوری ضرورت پر زور دیا۔ میں نے اس چنوتی بھرے دور میں قطر میں ہندستانی برادری کے لیے ان کی مسلسل حمایت اور تحفظ کے لیے ان کی ستائش کی۔



Comments


Scroll to Top