National News

رام رحیم کے خلاف چل رہے قتل کیس میں جج بدلنے کا مطالبہ، یہ ہے وجہ

رام رحیم کے خلاف چل رہے قتل کیس میں جج بدلنے کا مطالبہ، یہ ہے وجہ

پنچکولہ :سادھوی جنسی استحصال اور صحافی رام چندر چھترپتی کے قتل کے مجرم گورمیت رام رحیم کے ایک ساتھی ملزم کرشن لال نے خصوصی سی بی آئی عدالت میں ایک عرضی لگائی ہے۔اس میں اس نے  مطالبہ کیا ہے کہ ڈیرہ مینیجر رنجیت سنگھ قتل معاملے میں وہ سی بی آئی کے خصوصی جج جگدیپ سنگھ سے اس معاملے کی سماعت نہیں کروانا چاہتا۔

PunjabKesari
مدعا  علیہان نے کہا کہ گورمیت رام رحیم کے خلاف پہلے ہی دو معاملوں میں جگدیپ سنگھ سزا سنا چکے ہیں، لہٰذا تیسرے معاملے میں وہ کسی اور جج سے سماعت کرانا چاہتے ہیں۔اس معاملے میں سی بی آئی نے اپنا جواب داخل کرتے ہوئے درخواست میں جو باتیں کہی ہیں انہیں مکمل طور جھوٹا قرار دیا ہے اور کیس میں جان بوجھ کر تاخیر کروانے کی بات کہی ہے ۔
 سادھوی جنسی استحصال کے معاملے میں سزا کاٹ رہے مجرم گورمیت رام رحیم پر چل رہے ڈیرہ کے منیجر رنجیت قتل کیس نے آج پنچکولہ  واقع خصوصی سی بی آئی عدالت میں سماعت ہوئی۔سماعت میں گورمیت رام رحیم ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے پیش ہوئے۔باقی ملزمین براہ راست عدالت میں پیش ہوئے، سماعت میں آج فائنل بحث شروع ہونی تھی جوکہ نہیں ہو پائی۔

PunjabKesari
آج کی سماعت میں مدعا علیہان نے خصوصی سی بی آئی کورٹ میں ایک عرضی لگائی۔عرضی  لگا کر مدعا علیہان نے سی بی آئی کورٹ سے مطالبہ کیا کہ وہ اس معاملے کی سماعت سی بی آئی کورٹ میں نہیں کروانا چاہتے،بلکہ کسی اور کورٹ میں کروانا چاہتے ہیں۔معاملے کی اگلی سماعت اب 10 دسمبر 2019 کو ہوگی۔
 



Comments


Scroll to Top