Latest News

شہریت قانون کو لیکر ہونے والے مظاہروں کے لئے مرکزی حکومت ذمہ دار: غلام نبی آزاد

شہریت قانون کو لیکر ہونے والے مظاہروں کے لئے مرکزی حکومت ذمہ دار: غلام نبی آزاد

پیر کو دہلی کے لی میریڈیئن ہوٹل میں 'کتنا غلام-کتنا آزاد' سیشن میں راجیہ سبھا میں حزب اختلاف کے رہنما غلام نبی آزاد نے آج تک پر اپنی بات رکھی۔وزیر اعظم نریندر مودی نے شہریت قانون کو لے کر مچے وبال پر کانگرس کی طرف اشارہ کیا ہے،  تو وہیںاس کے جواب میں غلام نبی آزاد نے کہا کہ یہ تمام حکومت کی وجہ سے ہو رہا ہے۔اگر آپ ایسا بل لائیں گے تو لوگ مخالفت کریں گے۔ پورا ہندوستان جل رہا ہے۔شہریت قانون کو لے کر جو واقعات ہو رہے ہیں، اس کے لئے براہ راست مرکزی حکومت ذمہ دار ہے۔انہوں نے کہا کہ قانون بنانے والا مجرم ہے نہ کہ اس کی مخالفت کرنے والا۔



Comments


Scroll to Top