National News

اگر آپ بھی آن لائن کھانا آرڈر کرتے ہیں تو ہو جائیں خبردار !

اگر آپ بھی آن لائن کھانا آرڈر کرتے ہیں تو ہو جائیں خبردار !

احمد آباد : آپ نے آن لائن فوڈ ڈلیوری میں خراب کھانہ آنے کی خبریں ضرور سنی ہوں گی لیکن گجرات کے احمد آباد میں ریفنڈ کے بہانے ٹھگی کرنے کا عجیب معاملہ سامنے آیا ہے ۔  دراصل زومیٹو ایپ سے ایک شخص نے دو پیزا آرڈر کئے تھے ۔ پیزا دیکھے تو دونوں خراب نکلے ۔ جب اس نے کمپنی کو کال کیا تو کوئی جواب نہیں ملا لیکن کچھ دیر بعد اسے کال آیا کہ وہ زومیٹو کمپنی سے بول رہا ہے ۔ اس نے فون پر گراہک کی پوری جانکاری لی اور ریفنڈ کے بہانے اس کے اکاؤنٹ سے 60 روپے نکال لئے ۔ 

PunjabKesari
لنک بھیج کر نکالے 5 ہزار
متاثر کے بھائی نے خود کو زومیٹو کارکن بتانے والے شخص کو ہیلپ لائن والا سمجھا ۔ کالر نے فون پر ایک لنک بھیجنے کی بات کہہ کر اسے جانکاری بھیجنے کی بات کہی ۔ جانکاری بھیجتے ہی ان کے اکاؤنٹ سے پانچ ہزار روپے نکل لئے گئے ۔ 
میسیج بھیجنے پر ٹھگا
متاثر کے پاس دو دن بعد سے ایک فون آیا ۔ جس میں کہا گیا کہ آپ کی رقم ڈیبٹ ہوگئی ہے ۔ ایک میسیج بھیج رہا ہوں مجھے اسے تین بار بھیجنا ۔ کسٹمر نے ویسے ہی کیا اور ان کے اکاؤنٹ سے 60 ہزار روپے نکال لئے گئے ۔ دھوکہ دھڑی کے بعد متاثر نے معاملے کی شکایت پولیس کو دی ۔ فی الحال پولیس معاملے کی تحقیقات کررہی ہے ۔ 



Comments


Scroll to Top