Latest News

پوجا شکن پانڈے نے پھر اگلا زہر، کہا- حکومت چھوٹ دے تو سی اے اے  مخالفین کا کر دیں گے صفایا

پوجا شکن پانڈے نے پھر اگلا زہر، کہا- حکومت چھوٹ دے تو سی اے اے  مخالفین کا کر دیں گے صفایا

میرٹھ :ہندو مہاسبھا کی قومی جنرل سیکرٹری پوجا شگن پانڈے نے ایک بار پھر زہر اگلا ہے۔ انہوں نے سی اے اے کے مخالفین کو کھلی وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ حکومت ان پر کارروائی کرے یا پھر ہمیں چھوٹ دے ، ہم خاتمہ کر دیں گے۔ اتنا ہی نہیں پانڈے نے سی اے اے کی مخالفت کرنے والوں کو غدار قرار دیا ہے۔ساتھ ہی کہا کہ ملک میں جو سی  اے اے این آر سی کی مخالفت چل رہی ہے اس کی وجہ مہاتما گاندھی ہیں۔لیڈی گوڈسے کے نام سے مشہور پوجا شکن  پانڈے نے  سی  اے اے  کی مخالفت کرنے والوں کو غدار کہتے ہوئے پاکستان جانے کا مشورہ دیتے ہوئے ان کا صفایا کرنے کی دھمکی تک دے ڈالی۔
دراصل میرٹھ کے شاردا روڈ پر واقع اکھل بھارتیہ  ہندو مہاسبھا کے قومی کیمپ آفس پر آج شوریہ دن منایا گیا۔ جو لوگ شاہین باغ میں دھرنے پر بیٹھے ہیں ان کی سمجھ  کے لئے ہون یگیہ بھی کیا گیا۔ اس دوران پوجا  شگن پانڈے نے کہا کہ ملک میں جو سی اے اے  اور این آر سی کی مخالفت چل رہی ہے اس کی وجہ مہاتما گاندھی ہیں۔ کیونکہ مہاتما گاندھی نے ہی مذہب کے نام پر اس ملک کا بٹوارہ کرایا تھا۔ اسی لئے لوگوں کے سر سے گاندھی کا بھوت اتارنے کے لئے ہنومان چالیسا کا جاپ کیا گیا ہے۔
پوجا  شگن پانڈے نے یہ تک کہہ ڈالا کہ اگر ان کو سمجھ ملنے کے لئے کئے گئے اس ہون یگیہ  سے  ان کی عقل صحیح نہیں ہوتی تو حکومت ان کو پاکستان بھگا دے،اتنا ہی نہیں پوجا  شگن پانڈے نے مظاہرین اور ان کے ساتھیوں کا موازنہ جانور سے کر ڈالا۔ انہوں نے کہا کہ اکثر لوگ کتا پالتے ہیں لیکن جب کتا بھونکنے لگتا ہے تو پہلے اس سے محبت سے سمجھایا جاتا اور جب وہ محبت سے نہیں سمجھتا تو سب جانتے ہیں پھر کیا کیا جاتا ہے۔
بتا دیں کہ پوجا  شگن پانڈے نے ہی گزشتہ سال مہاتما گاندھی کے پتلے پر گولی چلائی تھی جس سے خون نکلا تھا۔  پوجا کی اس کرتوت پر پولیس نے انہیں گرفتار بھی کیا تھا۔اگرچہ بعد میں وہ چھوٹ گئی تھیں۔
 



Comments


Scroll to Top