Latest News

ملک کی معیشت کے لئے اچھی خبر، انڈیا ریٹنگزنے بڑھایا جی ڈی پی گروتھ ریٹ کا تخمینہ

ملک کی معیشت کے لئے اچھی خبر، انڈیا ریٹنگزنے بڑھایا جی ڈی پی گروتھ ریٹ کا تخمینہ

ممبئی: ہندوستانی معیشت کے لیے ایک اچھی خبر ہے۔ دراصل ، ریٹنگ ایجنسیاں بھی ہندوستان کی معیشت کی مضبوطی کا اعتراف کر رہی ہیں۔ گھریلو ریٹنگ ایجنسی انڈیا ریٹنگز اینڈ ریسرچ نے مالی سال 2024-25 کے لیے ملک کی جی ڈی پی ترقی کی شرح کا تخمینہ 6.5 فیصد سے بڑھا کر 7.1 فیصد کر دیا ہے۔ یہ تخمینہ ریزرو بینک(آر بی آئی)کے 7 فیصد کے تخمینہ سے تھوڑا زیادہ ہے۔
گھریلو ریٹنگ ایجنسی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سرکاری  کیپیکس (سرمایہ کاری ) بنے رہنے ، کارپوریٹ اور بینکنگ سیکٹر کی بیلنس شیٹ میں قرض کی کمی اور ابتدائی نجی کارپوریٹ کیپیکس سے ملے مضبوط  سپورٹ نے اس کو اپنی ترقی کی پیشن گوئی پر نظر ثانی کرنے پر مجبور کیا ہے۔
کیا ہے بدلاؤ کرنے کی وجہ 
اس کے ساتھ، ریٹنگ ایجنسی نے کہا کہ کھپت کی طلب کی وسیع بنیاد کی کمی اور عالمی سطح پر سست ترقی کی وجہ سے برآمدات میں رکاوٹیں ہندوستان کی جی ڈی پی کی ترقی کو محدود کر سکتی ہیں۔ ایجنسی نے امید جتائی کہ پرائیویٹ حتمی کھپت کے اخراجات میں   اضافہ مالی سال2024-25 میں بڑھ کر 7 فیصد  ہوجائے گا ، جو ملالی سال  2023-24 میں 3 فیصد تھا۔  یہ 3 سال کی بلند ترین سطح ہوگی۔
کمزور بنی ہوئی ہے دیہی کھپت 
رپورٹ میں موجودہ کھپت کی طلب کو انتہائی متزلزل قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ یہ زیادہ آمدنی والے گروپ سے تعلق رکھنے والے گھرانوں کی طرف سے اشیا اور خدمات کی بڑے پیمانے پر کھپت سے کارفرما ہے، جبکہ دیہی کھپت کمزور  بنی ہوئی ہے۔
انڈیا ریٹنگز نے کہا کہ عام مانسون سے بہتر ہونے کی وجہ سے موجودہ مالی سال میں گندم کی سرکاری خریداری بڑھ کر 37 ملین ٹن ہو سکتی ہے۔ گزشتہ مالی سال میں گندم کی خریداری 26 ملین ٹن تھی۔
 



Comments


Scroll to Top