رنویر سنگھ اور دیپکا پادوکون نے حال ہی میں اپنی شادی کی سال گرہ منائی ہے اور انہوں نے اسے یادگار اور غیر معمولی بنانے میں کوئی کمی نہیں چھوڑی ہے۔اس جوڑے نے 14 اور 15 نومبر کو آندھرا پردیش کے ترمالا مندر اور پنجاب کے امرتسر میں گولڈن ٹیمپل میں ماتھا ٹیک کر آشیر واد لیا۔اس دوران تروپتی مندر جانے کے دوران رنویر اور دیپکا کا سامنا ایک ایسے فین سے ہوا جس نے رنویر کو 'آئی لو یو' کہہ دیا۔جس پر دیپکا نے کچھ ایسا کہہ دیا کہ تمام ہنسنے لگے۔

انسٹاگرام پر وائرل ایک ویڈیو میں جب ایک فین نے اپنے پسندیدہ جوڑے کو مندر میں پہنچتے دیکھا، تو وہ خود کو کنٹرول نہیں کر پایا اور رنویر سے آئی لو یو بول دیا ۔ اس پر دیپکا نے جواب دیا،' لیکن وہ مجھ سے زیادہ محبت کرتا ہے'۔ دیپکا کی اس حاضر جوابی سے سب ہنسنے لگتے ہیں۔اس کے بعد فین نے رنویر کو 'آئی لو یو بھیا' بھی کہا۔

دیپکا اور رنویر نے سالگرہ کی خوشی میں تروپتی درشن کی تصاویر شیئر کی تھیں۔دیپکا نے تصویر شیئرکرتے ہوئے لکھاکہ ' آج ہم اپنی شادی کی پہلی سالگرہ منا رہے ہیں اور اس موقع پر بھگوان وینکٹیشور کا آشیرواد لینے گئے۔سب کے پیار، دعاؤں اور مبارک باد کا شکریہ'۔
https://www.instagram.com/p/B41gK84BnZn/?utm_source=ig_embed