Latest News

کشمیر مدعے پر شاہد آفریدی اور وینا ملک نے کیا ٹویٹ،گوتم گمبھیر نے دیا ایسا جواب

کشمیر مدعے پر شاہد آفریدی اور وینا ملک نے کیا ٹویٹ،گوتم گمبھیر نے دیا ایسا جواب

جموں و کشمیر سے دفعہ 370 ہٹنے کے بعد سے پاکستان  غصے میں اپنے سر کے بال نوچنے میں مصروف ہے۔کشمیر کی عوام کی خوشی پاکستان سے دیکھی نہیں جا رہی۔لہٰذا پڑوسی ملک کا کوئی نہ کوئی نمائندہ ناپاک حرکت کر اس امن میں زہرگھولنے کی کوشش کر رہا ہے۔حال میں پاکستانی کرکٹر شاہد آفریدی نے کشمیر پر متنازعہ ٹویٹ کیا اور اس پر اداکارہ وینا ملک نے ان کا ساتھ دیا۔سابق ہندوستانی کرکٹر اور بی جے پی لیڈر گوتم گمبھیر آفریدی کی اس حرکت پر بھڑک گئے اور انہوں نے کرارا جواب دیا۔


شاہد آفریدی نے بدھ کو ٹویٹ کر اعلان کیاکہ '' وزیر اعظم عمران کی جانب سے کشمیریوں کی حمایت کے لئے شروع کئے گئے کشمیر آور پروگرام کو اپنی حمایت دیں۔میں جمعہ کی دوپہر 12 بجے اس کے لئے مزار قائد (محمد علی جناح کی مزار )میں موجود رہوں گا۔کشمیری بھائیوں کی حمایت کے لئے میرے ساتھ جڑے ۔6 ستمبر کو میں شہیدوں کے گھر کا دورہ کروں گا اور جلد ہی میں ایل او سی بھی جاؤں گا۔


شاہد آفریدی کے اس ٹویٹ کو شیئر کرتے ہوئے وینا ملک نے لکھا کہ '' شاہد آفریدی صحیح سمت میں اچھا قدم۔سمجھدار، بیدار اور ذمہ دار شہری کسی وجہ سے  ایک ساتھ آگے آتے ہیں اور اس بار یہ وجہ ہے کشمیر جو ہمارے دل کے قریب ہے۔


شاہد آفریدی کے اس ٹویٹ پر گوتم گمبھیر بری طرح بھڑک گئے۔انہوں نے لکھا'' دوستو، اس تصویر میں شاہد آفریدی خود شاہد آفریدی سے پوچھ رہے ہیں کہ انہیں شاہد آفریدی کو اگلی بار شرمندہ کرنے کے لئے کیا کرنا چاہئے تا کہ یہ ثابت ہو سکے کہ شاہد آفریدی نے  ہوشیار  اور تجربے کارہونے سے انکار کر دیا ہے۔میں ان کی مدد کے لئے آن لائن بچوںکا ٹیوٹوریل آرڈر کر رہا ہوں۔
گزشتہ دنوں پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے اپنے ایک خطاب میں کہا تھا کہ کشمیر کے لوگ ہر ہفتے جمعہ کو سڑکوں پر اتریں۔جب تک کشمیر آزاد نہیں ہوتا اس وقت تک اس کے ساتھ ہیں۔عمران یہیں نہیں رکے، اور بھارت کو گیدڑبھبکی  دے ڈالی۔انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے پاس ایٹمی ہتھیار ہیں، جنگ ہوئی تو دونوں ممالک میں تباہی مچ جائے گی۔



Comments


Scroll to Top