National News

دہلی تشدد پر گوتم گمبھیرکا بیان- بھڑکانے والا کپل ہو،یا کوئی اور، ہونی چاہئے سخت کارروائی

دہلی تشدد پر گوتم گمبھیرکا بیان- بھڑکانے والا کپل ہو،یا کوئی اور، ہونی چاہئے سخت کارروائی

نیشنل ڈیسک:مشرقی دلی سے بھاجپا کے ایم پی گوتم گمبھیر نے قومی راجدھانی میں سی اے اے کو لے کر ہوئے تشدد کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ  چاہے کپل مشرا ہو یا کوئی اور بھڑکائو  تقریر کرنے والے پارٹی کے  ہر ممبر کے خلاف کارروائی کی جانی چاہئے ۔ انہوں نے شہریت ترمیمی قانون( سی اے اے )کے خلاف  مظاہر ہ کر رہے لوگوں سے بھی تشدد میں شامل نہیں ہونے اورسرکار سے بات چیت کرنے کی درخواست کی ۔

PunjabKesari
گمبھیر نے صحافیوں سے کہا کہ چاہے جو بھی ہو ،چاہے کسی بھی پارٹی کا ہو ،چاہے کپل مشرا ہو یا کوئی اور جو بھی بھڑکائو تقریر دے اس کے خلاف کارروائی  کی جانی چاہئے ۔ در اصل مشرا  نے گزشتہ اتوار کو جعفر آباد علاقے میں موجپور چوک پر  سی اے اے کی حمایتیوں کی قیادت کی تھی ، جس کے بعد یہاں سی اے اے حمایتی اور مخالف گروپوں میں تشدد پھیلا۔ مشرا نے حال ہی میں اختتام ہوئے  ودھان سبھا چنائو میں بھاجپا  کی ٹکٹ پر چنائو لڑا تھا ۔

PunjabKesari
غور طلب ہے کہ دلی کے جعفر  آباد اور موجپور میں سوموار کو شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) کی حمایت کرنے والے اور مخالفت کرنے والے  گروپوں کے درمیان جھڑپ ہو گئی ۔ مظاہرین نے کئی گھروں ، دکانوں، اور گاڑیوں میں آگ لگا دی اور ایک دوسرے پر پتھرائو کیا تھا ۔تشدد میں ایک کانسٹیبل سمیت سات لوگ  مارے گئے ۔ نیم فوجی  دستوں اور دلی پولیس کے جوانوں سمیت کم سے کم 150لوگ زخمی ہوئے ہیں۔



Comments


Scroll to Top