Latest News

ٹاٹاپاور-ڈی ڈی ایل نے گجانن ایس کالے کوسی ای اومقرر کیا

ٹاٹاپاور-ڈی ڈی ایل نے گجانن ایس کالے کوسی ای اومقرر کیا

نئی دہلی:  شمالی دہلی میں 70 لاکھ کی آبادی کو بجلی فراہم کرنے والی معروف پاور یوٹیلیٹی ٹاٹاپاور-ڈی ڈی ایل نے گجانن سمپت راؤ کالے کو کمپنی کا نیا چیف ایگزیکٹوآفیسر(سی ای او) مقررکیاہے ان کی تقرری19 اپریل 2024 سے موثر ہوگئی ہے- مسٹر کالے کی تقرری کے بارے میں ٹاٹاپاور-ڈی ڈی ایل کے سی ای اواورایم ڈی ڈاکٹر پروین سنہانے کہاکہ میں مسٹرگجانن کاٹاٹاپاور-ڈی ڈی ایل کے نئے سی ای اوکے طور پر خیر مقدم کرتاہوں۔ بجلی سپلائی کے شعبے میں وسیع تجربہ رکھنے والے مسٹرکالے یقیناٹاٹاپاور-ڈی ڈی ایل کوکامیابی کی نئی بلندیوں پرلے جائیں گے۔
ٹاٹاپاور-ڈی ڈی ایل سے پہلے مسٹرکالے2021 سے 2024 کے دوران ٹی پی ویسٹرن اوڑیسہڈسٹری بیوشن لمیٹڈ (ٹی پی ڈبلیواوڈی ایل) میں چیف ایگزیکٹو آفیسر رہ چکے ہیں۔انہوں نے 2018سے2020تک ٹاٹا پاور اجمیر ڈسٹری بیوشن لمیٹڈ (ٹی پی اے ڈی ایل) میں سی ای اوکے عہدے پرکام کیا۔ مسٹر کالے 2003 سے ہی ٹاٹا پاور گروپ کے ساتھ ہیں۔ٹاٹاپاور-ڈی ڈی ایل میں ان کی نئی تقرری کمپنی میں ان کی دوسری اننگز کا شروعات ہے۔ اس سے پہلے وہ کمپنی میں ہیڈ آف آپریشنز اورکمرشیل ورٹیکلس سے وابستہ تھے جہاں انہوں نے آپریشنس ٹرانسفارمیشن، نیٹ ورک  ری ویمپنگ، کاروباری عمل میں ری انجینئرنگ أف ریونیومنجمنٹ، اورریسورس پلاننگ اورمنیجمنٹ میں کئی اہم منصوبوں کی قیادت کی۔
مسٹر کالے نے بھوپال میں واقع بی ایچ ای ایل سے اپنے کیریئر کا آغاز کیاتھا اوراس کے علاوہ وہ سنٹرل ریلوے ناگپور ڈویژن اور دہلی الیکٹرک بورڈ/ٹاٹا پاور-ڈی ڈی ایل میں مختلف عہدوں پر کام کرچکے ہیں۔سنجے بانگاچیئرمین(ٹی اینڈڈی)،ٹاٹاپاورنے ان کی تقرری پر مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ گجانن اڈسٹریبیوشن سیکٹرمیں تجربہ کار پیشہ ور ہیں جس کے پاس اچھا ٹریک ریکارڈ ہے۔ ہمیں پورایقین ہے کہ ان کی قیادت میں ٹاٹاپاور-ڈی ڈی ایل انڈسٹری میں نئے معیارات قائم کرے گی۔ 
ٹاٹا پاور-ڈی ڈی ایل میں سی ای او کے طور پر اپنے نئے کردارکے بارے میں بات کرتے ہوئے مسٹر جی ایس کالے نے کہاکہ میں ٹاٹاپاور-ڈی ڈی ایل کے ساتھ منسلک ہونے پر فخر محسوس کررہا ہوں۔ ٹاٹا پاور-ڈی ڈی ایل نے بجلی تقسیم کے شعبے میں جدید اور بہترین ٹیکنالوجی کی شاندار روایت قائم کی ہے۔اور میں اس روایت کو جاری رکھنے کے لئے پابند ہوں۔ٹاٹاپاور-ڈی ڈی ایل کی باصلاحیت ٹیم کے ساتھ مل کرمیں ترقی اور جدت کو آگے بڑھاتے ہوئے کمپنی کے صارفین نیزاسٹاک ہولڈرس کوبہترین اقدارکافائدہ دلانے کے لئے پرجوش ہوں۔



Comments


Scroll to Top