واشنگٹن: امریکہ کے ڈلاس میں ہندوستانی نژاد ہوٹل منیجر چندرماولی "باب" ناگملییا کو بے رحمی سے قتل کر دیا گیا۔ ان کی آخری رسومات ان کا خاندان ہفتہ کو دوپہر دو بجے ٹیکساس کے فلاور ماؤنٹ میں واقع فلاور ماؤنٹ فیملی فیونرل ہوم میں ادا کرے گا۔ چندرماولی "باب" ناگملییا کا قتل ان کے ساتھی یورڈینس کوبوس-مارٹینیز (37) نے چاقو سے حملہ کر کے کیا تھا۔ اس نے "باب" کی بیوی اور بیٹے کے سامنے ہی ان کا سر قلم کر دیا اور سڑک پر سرِعام پھینک دیا تھا۔
ناگملییا پر حملے کی گواہ ان کی بیوی نشا اور 18 سالہ بیٹے گورو کی مدد کے لیے شروع کی گئی چندہ مہم کے تحت تقریبا دو لاکھ امریکی ڈالر کی رقم جمع ہو چکی ہے۔ اس رقم کا استعمال ناگملییا کی آخری رسومات اور گورو کی کالج کی تعلیم کے اخراجات اٹھانے کے لیے کیا جائے گا۔ ناگملییا (50) "ڈاؤن ٹاؤن سوئٹس" نامی ہوٹل میں کام کرتے تھے۔
پر تشدد مجرمانہ ماضی رکھنے والے کیوبا کے شہری اور ناگملییا کے ساتھی یورڈینس کوبوس-مارٹینیز (37) نے ان کا سر قلم کر کے قتل کیا تھا۔ ہیوسٹن میں واقع ہندوستانی قونصلیٹ اس معاملے پر نظر رکھے ہوئے ہے اور "قونصلر" امداد فراہم کر رہا ہے۔ قونصل جنرل ڈی سی منجوناتھ نے کہا کہ قونصلیٹ "خاندان اور مقامی حکام سے رابطے میں ہے اور تمام ضروری امداد فراہم کر رہا ہے۔