National News

جعلی بھوٹانی پناہ گزین اسکینڈل: نیپال کے دو سابق وزرا سمیت 30 افراد پر الزامات عائد

جعلی بھوٹانی پناہ گزین اسکینڈل: نیپال کے دو سابق وزرا سمیت 30 افراد پر الزامات عائد

کھٹمنڈو: نیپال میں استغاثہ نے بدھ کے روز کابینہ کے دو سابق وزرا سمیت 30 افراد پر الزام عائد کیا کہ انہوں نے  نیپالی شہریوں سے بھوٹانی پناہ گزینوں کے طور پر بیرون ملک منتقل ہونے میں مدد کرنے کا وعدہ کرکے ان سے بڑی رقم وصول  کی ہے ۔ ڈسٹرکٹ اٹارنی کے دفتر نے کھٹمنڈو ڈسٹرکٹ کورٹ میں 224 صفحات پر مشتمل چارج شیٹ داخل کی ہے۔ حکام نے بتایا کہ سابق نائب وزیر اعظم ٹوپے بہادر رایاماجھی اور سابق وزیر داخلہ بال کرشنا کھنڈ اس معاملے میں گرفتار کیے گئے 16 افراد میں شامل ہیں، جب کہ 14 ابھی تک مفرور ہیں۔
ریاماجھی کو اب کمیونسٹ پارٹی آف نیپال (یونیفائیڈ مارکسسٹ-لیننسٹ) کے سکریٹری کے عہدے سے معطل کر دیا گیا ہے۔ کھٹمنڈو پوسٹ اخبار کے مطابق، ملوث افراد نے مبینہ طور پر تقریبا 875 نیپالی شہریوں کو لاکھوں روپے کا دھوکہ دیا۔ اخبار کے مطابق، اٹارنی کے دفتر نے کہا کہ تمام 30 افراد کے خلاف بغاوت، منظم جرائم، دھوکہ دہی اور جعلسازی کے چار الزامات پر مقدمہ چلایا گیا تھا۔ دریں اثنا، یہ ابھی تک واضح نہیں ہے کہ آیا کوئی جعلی پناہ گزین دستاویزات کا استعمال کرتے ہوئے بیرون ملک گیا ہے یا نہیں۔
 



Comments


Scroll to Top